بھارت کو پہلے ہی عالمی سطح پر رسوائی ملی، دوبارہ حرکت کی تو انجام سنگین ہوگا: وزیرِ دفاع
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی فوجی ایڈونچر کی کوشش کی تو اسے ماضی سے بھی زیادہ ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے بھی ایک ایڈونچر کیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں اسے شرمندگی اٹھانا پڑی، اور اس کی عزت خاک میں مل گئی۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کی یہ جارحانہ کوششیں دراصل انتخابی سیاست کا حصہ ہیں، اگر بھارت دوبارہ ایسی حرکت کرے گا تو پاکستان کی جانب سے پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، جیسا کہ ماضی میں دیا گیا تھا۔
وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کی اندرونی کمزوریوں کو ظاہر کرتی ہیں، بھارتی قیادت اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کی حرکات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
غزہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امن منصوبے کے باعث اب وہاں روشنی کی ایک نئی کرن دکھائی دے رہی ہے، منصوبے کی حتمی شکل سامنے آنے کے بعد ایک زاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیرِ دفاع نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرے، کیونکہ دنیا بھر کے عوام پہلے ہی سڑکوں، بازاروں اور شہروں میں نکل کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، جو اس بات کی گواہی ہے کہ ایک زاد فلسطینی ریاست کا قیام عالمی ضمیر کی ضرورت بن چکا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے
پڑھیں:
خواجہ آصف کی بات درست نہیں، میرا کوئی مدرسہ غیر قانونی نہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما محمد حنیف عباسی نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی مسجد یا مدرسہ غیر قانونی نہیں ہے۔
حنیف عباسی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ صرف یہ کہہ دینا کہ تمام مساجد اور مدارس غیر قانونی یا قبضے کی زمین پر قائم ہیں، کافی نہیں ہے اس کو ثابت بھی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میری کوئی مسجد یا مدرسہ غیر قانونی نہیں ہے‘۔
خواجہ آصف صاحب کے اس بیان سے اتفاق نہیں کرتا کہ اسلام آباد میں بڑی تعداد میں مدارس غیر قانونی جگہوں پر تعمیر ہیں۔
“میری کوئ مسجد کوئ مدرسہ غیر قانونی نہیں ہے”
حنیف عباسی#11thHour pic.twitter.com/bMC55xsmva
— Waseem Badami (@WaseemBadami) November 17, 2025
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں ہزاروں مدارس غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمین پر قائم کیے گئے ہیں، جس پر مختلف سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حنیف عباسی خواجہ آصف ؎ غیر قانونی مدارس مسلم لیگ ن