بھارت کو پہلے ایڈونچر پردنیا میں ذلت ملی، دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی، وزیردفاع
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے ایڈونچر کیا تو پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے جوایڈونچر کیا اس کے بعد پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اور اُس کی عزت خاک میں ملی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اب اگردوبارہ اس طرح کی حرکت کرے گاتو زیادہ رسوا ہوگا، بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا اسی طرح ہمیں کامیابی ملے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وہ جو کوشش کررہے ہیں یہ انتخِابی مرحلے اور سیاست کی وجہ سے ان کی اندرون خانہ ضرورت بن گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گے، امن منصوبے کی وجہ سے غزہ میں روشنی کی کرن نظرآئی ہے۔ ابھی اس حوالے سے حتمی صورتحال سامنے آئے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی کچھ چیزیں فائنل ہونی ہیں اس کی حتمی شکل سامنے آجائے گی، فلسطین کی ریاست قائم ہوگی اور وہ اپنی ریاست میں آزادی کا سانس لے سکیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ دنیا کہ ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے حقوق کی بات کرے اور ان کا ساتھ دے، دنیا فلسطین کے لیے گلیوں بازاروں اور شہروں میں نکلی، یہ اس بات کی شہادت ہے کہ آزاد، فلسطین ریاست قائم ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر دفاع نے کہا کہ
پڑھیں:
اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور 0-6 سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا، خواجہ آصف
اسلام آباد:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی سرکار نے دوبارہ حملے کی کوشش کی تو اسکور 0-6 سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اعلیٰ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیان پر کہا اس بار بھارت طیاروں کے ملبے تلے دفن ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا مودی سرکار اور انڈین عسکری قیادت معرکہ حق میں کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مگر اس کا نتیجہ بھارت کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ خراب ہو گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ معرکہ حق میں بدترین شکست نے بھارتی عوام کی رائے مودی سرکار کے خلاف ایک بہت بڑے محاذ کے روپ میں کھڑی ہو گئی ہے جس کا دباؤ برداشت نہیں ہو رہا اسی لیے وہاں کی لیڈر شپ اب گیدڑ بھبکیاں دے رہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر مزید لکھا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہے اس ریاست کے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، ان شاء اللہ جارحیت کے نتیجے میں بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے تلے دفن ہو گا، اللہ اکبر۔