روہت شرما کی کپتانی سے چھٹی کیوں ہوئی؟ گوتم گمبھیر کیساتھ چپقلش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
روہت شرما کی کپتانی سے چھٹی کیوں ہوئی؟ گوتم گمبھیر کیساتھ چپقلش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ گوتم گمبھیر کیساتھ انا کے ٹکراؤ کی وجہ سے کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی وجہ چیف کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ انا کا ٹکراؤ (ایگو کلیش) ہے۔
اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گوتم گمبھیر ون ڈے کپتان کو بدلنے کے فیصلے میں شامل تھے۔ گوتم گمبھیر ٹیم کو سخت کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے روہت جیسے بڑے قد کے کرکٹر کو سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ اس بات سے خوفزدہ تھی کہ اگر روہت قیادت جاری رکھتا ہے تو وہ اپنے مطابق ٹیم کو چلائے گا جس سے ٹیم کلچر متاثر ہوسکتا تھا۔
روہت شرما کی جگہ شبھمن گل کو ون ڈے میں کپتانی سونپنے کے معاملہ پر چیف سلیکٹر اجیت اگروال نے میڈیا سے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتان رکھنے کا مقصد ٹیم کے اہم ستونوں کے درمیان ٹکراؤ سے بچنا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گل کو 2027 ورلڈ کپ کے لیے وقت دینے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے گزشتہ ہفتے شُبمن گِل کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے وَن ڈے فارمیٹ کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی روہت شرما کی ون ڈے کپتانی کا دور اختتام پذیر ہو گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتوشہ خانہ 2 کیس؛ عدالت کا عمران خان، بشریٰ بی بی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے انٹرکونٹینینٹل چیمپئن شپ کیکوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا اے بی ڈیویلئیرز بھی کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی ٹیم پر برس پڑے اینڈرے فلیچر آئی ایل ٹی 20میں سب سے مہنگے کھلاڑی قرار،پاکستانی فخر زمان اور نسیم شاہ بھی نمایاں صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: روہت شرما کی گوتم گمبھیر
پڑھیں:
گلوکار زوبین گارگ کو کس نے قتل کی سازش کر کے زہر دیا؟
بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی موت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، آنجہانی گلوکار کے بینڈ کے ساتھی شیکھر جیوٹی گوسوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار کو ان کے مینیجر سدھارتھ شرما اور فیسٹیول آرگنائزر شیمکانو مہنتا نے زہر دے کر قتل کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوسوامی کا کہنا ہے کہ مینیجر اور فیسٹیول آرگنائزر نے گلوکار کی موت کو حادثاتی ظاہر کرنے کی کوشش کی اور یہ واقعہ غیر ملکی مقام پر اس لیے پیش آیا تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔
گوسوامی کا کہنا ہے کہ شرما واقعے سے قبل مشکوک رویہ اختیار کیے ہوئے تھا اور اس نے کشتی کے عملے سے زبردستی کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ جب زوبین کو پانی میں سانس لینے میں دشواری ہوئی تو شرما نے مدد کرنے کے بجائے دوسروں کو روک دیا۔ گوسوامی کے مطابق، زوبین ایک ماہر تیراک تھے، اس لیے ان کی موت صرف ڈوبنے سے ممکن نہیں۔
گلوکار کی اہلیہ گارما سائیکیا گارگ نے بھی کہا کہ انہیں سازش کا شک ہے، کیونکہ زوبین کو دل کا کوئی عارضہ نہیں تھا اور انہیں پانی کے قریب جانے سے منع کیا گیا تھا۔
دوسری جانب زوبین کے منینیجر شرما اور مہنتا نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی شواہد کو قابلِ اعتبار قرار دیا ہے، جبکہ آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا شرما نے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کیس کی مکمل تحقیقات کی جا سکے۔
یاد ریے کہ زوبین گارگ 19 ستمبر کو سنگاپور میں یٹ آؤٹنگ کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔