جماعت اسلامی کی بلدیاتی قیادت نے گلبرگ میں نادرا میگا سینٹر کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا، جس میں میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، اراکین کونسل اور خواتین کونسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور مطالعہ حدیث سے کیا گیا۔اجلاس میں متعدد قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ ان قراردادوں میں گلبرگ ٹاؤن بلاک 10 فیڈرل بی ایریا میں نادرا میگا سینٹر کے قیام کے لیے جگہ کی منظوری، محکمہ تعلیم کے عارضی اساتذہ کی بنیادی تنخواہ کو حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرنے کی منظوری، اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت پارکوں اور گراؤنڈوں میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کی مکمل حمایت شامل تھیں۔کونسل نے سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کی حمایت، غزہ کے لیے روانہ ہونے والے بحری قافلے کی امداد کی حمایت، بونیر میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس، افغانستان میں زلزلوں سے ہلاکتوں پر غم اور قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت بھی کی۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اجلاس کے اختتام پر اراکین کونسل، محکمہ جاتی افسران اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اجلاس کا اختتام غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلبرگ ٹاو ن
پڑھیں:
ای سی سی اجلاس: دفاعی منصوبوں کے لئے50ارب روپے کےبڑے پیکج کی منظوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی شعبے کے منصوبوں کےلیے پچاس ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کے لیے 10 کروڑ تین لاکھ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ سول آرمڈ فورسز کو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی اضافی گرانٹ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈیفنس سروسز کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاسکو کے خاتمے اور ایس پی وی کے قیام کی سمری ای سی سی نے منظور کرلی اور اسپیشل پرپز وہیکل کے لیے 10 لاکھ روپے ابتدائی ادا شدہ سرمایہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاسکو کے مجوزہ اسٹرکچرڈ وائنڈ ڈاؤن کے لیے مجاز سرمایہ میں کمی، آف شور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن بلاکس کے لائسنس کی توسیع کی منظوری بھی دے دی جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے پٹرولیم ڈویژن کی سفارشات منظور بھی کر لی گئیں۔