صحافیوں پر حملوں کا مقصد غزہ کے حقائق پر پردہ ڈالنا ہے، سربراہ انصاراللہ یمن
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
انصاراللہ یمن کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکہ کی حمایت سے غزہ پر صیہونی رژیم کی تازہ ترین بربریت میں 3500 سے زیادہ فلسطینیوں کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل غزہ خاص طور پر بچوں کو بھوکا مارنا اس رژیم کے گھناونے جرائم میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں اسلامی مزاحمت کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے آج (جمعرات 13 اگست) کو ایک تقریر میں یمن کی اندرونی پیش رفت اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس ہفتے غزہ کے عوام پر امریکی حمایت سے غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا: "ان مجرمانہ حملوں میں 3500 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جن میں سے اکثر معصوم بچے تھے۔" سید عبدالملک الحوثی نے غزہ کے عوام کو بھوکا مارنے کو غاصب رژیم کے "گھناؤنے ترین جرائم" میں سے ایک قرار دیتے ہوئے مزید کہا: "صیہونی رژیم دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ تاثر دینا چاہتی ہے گویا اس نے خود ہی غزہ کے لوگوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دی ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔" انصاراللہ یمن کے سربراہ نے غزہ کے بچوں کے مصائب کی وجہ بھوک اور غذائی قلت کو قرار دیا اور کہا: "صہیونی فوجی جان بوجھ کر فلسطینی بچوں کو جنگی گولیوں یا اسنائپر فائر سے قتل کر رہے ہیں اور آج مغربی معاشرے بھی غزہ میں نسل کشی سے آگاہ ہو چکے ہیں۔" غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تاکید کی: "جب صیہونی دشمن صحافیوں کو نشانہ بناتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ نہیں چاہتا دنیا کے لوگ اس کے جرائم کی حقیقت سے واقف ہوں۔ قابض دشمن اس قوم کے بچوں کی ممکنہ بڑی تعداد کو قتل کرنا چاہتا ہے۔"
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے صیہونی رژیم کے فریب کارانہ طریقہ کار کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: "دشمن ہر بار ان علاقوں کو محفوظ زون قرار دیتا ہے پھر وہاں پناہ لینے والوں کو نشانہ بنا کر دوسرے علاقوں میں منتقل کرتا ہے۔" قائد انصاراللہ یمن نے اسرائیلی فوج میں کچھ خواتین فوجیوں کی طرف سے کیے جانے والے غیر انسانی جرائم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "ان خواتین فوجیوں میں سے کچھ جان بوجھ کر تفریح کے لیے فلسطینی بچوں کو قتل کرتی ہیں۔" انہوں نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں علماء، دانشوروں، اساتذہ اور مبلغین پر زور دیا کہ وہ عوام میں مسجد اقصیٰ کے تقدس سے آگاہی کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور اسے ایک مذہبی اور انسانی فریضہ قرار دیں۔ سید بدرالدین الحوثی نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بہت سی عرب اسلامی حکومتیں اسرائیل مردہ باد کے نعرے سے روکتی ہیں جبکہ صہیونی دشمن عملی طور پر عربوں کی موت چاہتا ہے۔ انہوں نے صیہونی رژیم کے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کے منصوبے کو فلسطینی عوام کے خلاف حکومت کے گھناؤنے جرائم کا حصہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا: "حالیہ دنوں میں القسام بریگیڈز نے غزہ میں دشمن کی گاڑیوں کو تباہ کرنے اور ان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کرنے کے لیے 12 آپریشن کیے ہیں۔"
انصاراللہ یمن کے سربراہ نے شام پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "صیہونی دشمن معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور ملک کے جنوب کو خالی کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ وہاں موجود رہے۔ یہ رژیم امن نہیں چاہتی بلکہ شام کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ سید بدرالدین الحوثی نے لبنان کے خلاف صیہونی رژیم کی مسلسل جارحیت کے بارے میں کہا: "صیہونی دشمن نے لبنان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس ملک پر حملہ کر کے واضح جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ لبنانی حکومت نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی امریکی دستاویز کی منظوری دے کر مزاحمت کے ساتھ غداری کی۔" انہوں نے لبنان کے بعض داخلی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: "لبنانی حکومت کا امریکہ کے پیش کردہ نکات کے تحت معاہدہ، جس میں اسرائیلی شرائط شامل ہیں، لبنان کے ساتھ غداری، قومی خودمختاری سے دستبرداری اور اس ملک کے عوام کی توہین ہے۔" سید عبدالملک الحوثی نے خطے کے خلاف امریکہ اور صیہونی رژیم کی معاندانہ پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی: "صیہونی دشمن اسلامی دنیا میں افراتفری پھیلا کر اپنی غاصب رژیم کی سلامتی یقینی بنانے کے درپے ہے۔"
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بدرالدین الحوثی نے انصاراللہ یمن کرتے ہوئے کہا سید عبدالملک صیہونی رژیم صیہونی دشمن لبنان کے انہوں نے رژیم کے رژیم کی غزہ کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی زمین دہشتگردوں پر تنگ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 23خواج ہلاک
خیبرپختونخوا کی زمین دہشتگردوں پر تنگ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 23خواج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے 23 خوارج کو ہلاک کردیا، دو روز میں مجموعی طور پر 36 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ اور بنوں میں انسداد دہشت گردی کی دو بڑی اور کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اہم سرغنہ سجاد عرف ابوزر سمیت 11 خوارج ہلاک ہوئے۔
دوسری اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی بنوں میں کی گئی، جس میں سیکیورٹی فورسز نے مثر حکمت عملی کے تحت 12 مزید خوارج کو ٹھکانے لگایا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد عناصر کو بھی ختم کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری ملک گیر انسدادِ دہشتگردی مہم پوری طاقت سے جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس سے قبل 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کی گئی، جس میں کراس فائرنگ کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوئے ہلاک ہونے والوں میں گروہ کا سرکردہ کمانڈر عالم محسود بھی شامل تھا۔دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی، جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے چیئرمین سی ڈی اے سے پنجاب مینجمنٹ سروسز کے پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کی ملاقات اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر عمران خان کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں سی ڈی اے ملازمین کے ہاوس رینٹ سیلنگ میں 85فی صد اضافے کی منظوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم