صیہونی آبادکاری کے نئے منصوبے کی مصر و قطر کیجانب سے شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
مصری و قطری وزرات ہائے خارجہ نے غاصب صیہونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر خزانہ کیجانب سے پیش کردہ غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اسلام ٹائمز۔ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم قابض صیہونی کابینہ کے انتہاء پسند وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ کی جانب سے پیش کردہ، غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے، جو مشرقی بیت المقدس کو مقبوضہ مغربی کنارے سے علیحدہ کرنے کا باعث بھی ہے، کی شدید مذمت کرتے اور اس منصوبے کو تمام بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ ہم غاصب صیہونی رژیم کی ان پالیسیوں کے سخت مخالف ہیں کہ جو صیہونی بستیوں کی توسیع اور فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی پر مبنی ہیں اور جن کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کو عملی طور پر روکنا ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہیں تاکہ قابض اسرائیلی رژیم کو آبادکاری کے غیر قانونی منصوبوں پر عملدرآمد سے روکنے اور بین الاقوامی قراردادوں کی تعمیل کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
ادھر مصری وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہم اسموٹریچ کی جانب سے پیش کردہ، بیت المقدس کے گرد و نواح میں مزید 3 ہزار 400 صہیونی یونٹس کی تعمیر کے منصوبے اور مقبوضہ سرزمین کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے پر مبنی صیہونی اصرار کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ مغربی کنارے میں (صیہونی) خودمختاری کے نفاذ اور غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کا مطالبہ کرنے والے بنیاد پرست بیانات، اسرائیل کے انحراف اور غنڈہ گردی کی واضح علامت ہیں کہ جو خطے بھر میں سلامتی و استحکام کو کبھی قائم نہیں ہونے دے گی۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی کاز کی تباہی اور نام نہاد "گریٹر اسرائیل" کے بارے غلط عقائد میں مشغول نہ ہو کہ جسے قبول کرنے یا عملی جامہ پہنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مصری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا توسیع پسندانہ نقطہ نظر خطے بھر میں منصفانہ و جامع امن کے قیام کی کوششوں کے ساتھ متصادم ہے جبکہ دو ریاستی حل کا کوئی متبادل نہیں!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بین الاقوامی بستیوں کی کہا کہ
پڑھیں:
نائب وزیراعظم سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلطیٰ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کے اہم امور اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات کے اہم امور اور علاقائی پیش رفت خصوصاً غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے نیویارک میں عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والی مشاورت سمیت جاری سفارتی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانا اور غزہ میں پائیدار امن کے حصول کے لیے اجتماعی اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔(جاری ہے)
نائب وزیراعظم نے ان کوششوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی طرف سے حالیہ پیش رفت کا خیرمقدم کرنے کا ذکر کیا جس میں مجوزہ امن منصوبے پر حماس کا ردعمل بھی شامل ہے جس سے خونریزی کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
نائب وزیراعظم نے مصری وزیر خارجہ کو مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ فریقین نے غزہ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول میں مدد کے لیے کوششوں میں مصروف اور منسلک رہنے پر اتفاق کیا۔\932