10 لاکھ مسلمانوں کوملک بدر کرنے کا اسرائیلی منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
غزہ میں یہودی درندوں کی قتل وغارت گری، 12 مسلم شہیدکردیے
حماس کا وفد جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کیلیے مصر پہنچ گیا
یہودی فوج نے آج صبح سے غزہ بھر میں کم از کم 12 فلسطینیوں کو شہیدکردیا، جن میں پانچ بچے اور پانچ امداد کے خواہشمند شامل ہیں۔ غزہ میں چار الجزیرہ صحافیوں اور دو فری لانسرز کے ہدف بنا کر قتل کیے جانے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔ایک حماس وفد جنگ بندی کے معاہدے پر مزید بات چیت کے لیے مصر پہنچ گیا ہے، جبکہ اسی دوران اسرائیل غزہ سٹی پر قبضہ کرنے، تقریبا 10 لاکھ فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے اور انہیں مزید جنوب میں قائم ارتکاز کے علاقوں کی طرف دھکیلنے کے منصوبے کو آگے بڑھا رہا ہے۔اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 61,599 افراد ہلاک اور 154,088 زخمی ہو چکے ہیں۔ اندازا 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ہولناک سانحہ، ایک شخص نے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مار دی
واشنگٹن: امریکا کی ریاست آئیووا کے شہر مسکیٹین میں ایک افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز مشرقی آئیووا کے شہر مسکیٹین میں پیش آیا، جو دریائے مسیسیپی کے کنارے واقع ہے۔
پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق واقعے کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کا تعلق ایک گھریلو یا خاندانی تنازع سے تھا، تاہم حکام نے ابھی تک تنازع کی نوعیت یا اس کے پس منظر کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
پولیس کو دوپہر کے وقت فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک گھر کے اندر چار افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ ملزم موقع سے فرار ہوچکا تھا، تاہم جلد ہی اس کی شناخت 52 سالہ ریان ولیس میک فارلینڈ کے نام سے کرلی گئی، جو مسکیٹین کا رہائشی تھا۔
بعد ازاں پولیس نے ملزم کو شہر کے دریا کنارے واقع پیدل چلنے کے راستے کے قریب تلاش کرلیا۔ پولیس چیف انتھونی کیز کے مطابق جب افسران اس سے بات چیت کر رہے تھے تو اس نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں مجموعی طور پر سات افراد ہلاک ہوئے، جن میں چھ خاندان کے افراد اور خود ملزم شامل ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور تمام حقائق سامنے آنے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
امریکا میں گھریلو تنازعات سے جڑے فائرنگ کے واقعات ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئے ہیں، جبکہ اس افسوسناک سانحے نے مقامی کمیونٹی کو شدید صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔