حالیہ امریکی و صیہونی جارحیت ناکام ہو گی، یمنی وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
حکومتی کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے میجر جنرل محمد العاطفی کا کہنا تھا کہ خدا کے فضل و کرم، انقلابی قیادت اور سپریم پولیٹیکل کونسل کے بے پناہ تعاون کی بدولت، یمن نے ڈیفنس سسٹم و جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر دفاع میجر جنرل "محمد العاطفی" نے حکومتی کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی جس میں امریکی و صیہونی دشمن کے خلاف جنگ اور یمنی مسلح افواج کی فتوحات سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس رپورٹ میں یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں بحیرہ احمر میں F-18 امریکی لڑاکا طیارے کا گر کر تباہ ہونا بھی ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل محمد العاطفی نے ملک کی عسکری و فضائی دفاعی صنعتوں میں نمایاں پیش رفت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف حالیہ امریکی و صیہونی جارحیت ناکام ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم، انقلابی قیادت اور سپریم پولیٹیکل کونسل کے بے پناہ تعاون کی بدولت، یمن نے ڈیفنس سسٹم و جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے۔
میجر جنرل محمد العاطفی نے کہا کہ ہمارے خلاف امریکہ و اسرائیل کی حالیہ جارحیت بالکل ویسے ہی ناکام ہو گی جیسے ان کے علاقائی ایجنٹوں کو یمن سے گزشتہ 10 سالوں میں شکست ہوئی۔ دشمن کے حملے و کارروائیوں سے ہماری مسلح افواج اور دفاعی صلاحیت پر کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ اس اقدام سے غزہ کی حمایت اور دشمن سے مقابلے کے لئے ہمارا عزم مزید مستحکم ہو جاتا ہے۔ ہماری مسلح افواج امریکی و صیہونی جارحیت اور ملک میں ان کے ایجنٹوں سے مقابلے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ صبح امریکی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے "صعدہ" میں مہاجر کیمپ پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 60 افریقی مہاجر شہید اور 65 کے قریب زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ امریکہ و برطانیہ نے صیہونی رژیم کی حمایت میں 15 مارچ 2025ء سے یمن کے خلاف اپنی فضائی جارحیت کا آغاز کر رکھا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی و صیہونی محمد العاطفی مسلح افواج کونسل کے
پڑھیں:
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
TEL AVIV:اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہ راست شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اسرائیلی وزیر نے اتوار کو رامون ایئر فورس بیس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل کو دھمکیاں دیں تو اسرائیل کی فضائیہ ایک بار پھر تہران تک پہنچے گی، اور اس بار یہ حملہ شخصی طور پر خامنہ ای تک پہنچے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاتز نے ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سے خامنہ ای کو ایک واضح پیغام دینا چاہتا ہوں اگر آپ اسرائیل کو دھمکیاں دیتے رہے، تو ہمارے طیارے تہران تک دوبارہ پہنچیں گے، اور اس بار یہ آپ تک بھی شخصی طور پر پہنچے گا۔
یہ دھمکی ایران کے ساتھ 12 دنوں تک جاری رہنے والی جنگ کے پس منظر میں دی گئی ہے، جو 13 جون کو اسرائیل کے ایران کے فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔
ایران نے جوابی حملے میں میزائل اور ڈرون استعمال کیے جبکہ امریکہ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات کو بمباری کی۔ اس تنازعے کا خاتمہ امریکی ثالثی کے تحت 24 جون کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے ذریعے ہوا تھا۔