وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں پہلگام واقعے پر پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم دفاع وطن کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شفاف تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت کا اشتعال انگیز رویہ قابل افسوس ہے، بلوچستان کے عوام اپنی فوج اور حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، ہر پاکستانی مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے

کابینہ اجلاس نے سانحہ نوشکی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا،  ذمہ داری کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گی، کابینہ نے غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل سمیت اشیا کی اسمگلنگ روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر قرار دیے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سانحہ نوشکی کے فوری بعد ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیزی سے شروع کی گئیں،  محکمہ صحت کے عملے نے ایمرجنسی صورت حال میں مثالی خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں ہیٹ ویو، انسانوں کے ساتھ ساتھ فصلوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ

وزیر اعلیٰ سرفراز مینگل نے کابینہ اجلاس کو بتایا کہ آج صبح 24 شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے وزیر صحت، سیکریٹری ہیلتھ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اشتعال انگیز بلوچستان پہلگام سانحہ نوشکی شفاف تحقیقات کابینہ اجلاس وزیر اعلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اشتعال انگیز بلوچستان پہلگام سانحہ نوشکی شفاف تحقیقات کابینہ اجلاس وزیر اعلی وزیر اعلی

پڑھیں:

اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کا ڈکیتوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
  • شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
  • دوحہ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی گونج
  • قطر پر اسرائیلی جارحیت امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، عرب، اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ
  • قطر: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت
  • دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا اسرائیلی جارحیت پرہنگامی اجلاس آج ہوگا