Islam Times:
2025-09-17@23:27:04 GMT

انسانی حقوق کا خون آلود طنز

اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT

انسانی حقوق کا خون آلود طنز

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ میں انسانی امداد کے ذمہ دار ٹام فیلچر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: "اتوار کے دن غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے تناظر میں جو کچھ انجام پایا ہے وہ وہاں موجود انسانی المیے کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے اور ایک سمندر میں قطرے کے برابر ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "یہ انسانی امداد صرف ایک آغاز تھا اور اس سے اہل غزہ کی ضروریات بالکل پوری نہیں ہوتیں۔" انہوں نے کہا کہ جب غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی ہوئی تھی تو اس دوران 600 سے 700 کے درمیان امدادی سامان سے لدے ٹرک روزانہ غزہ میں داخل ہوتے تھے لیکن کل صرف 120 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔ دوسری طرف الجزیرہ چینل نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 43 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ ان میں سے 9 فلسطینی امداد وصول کرتے وقت صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں۔ تحریر: سید رضا حسینی
 
جس وقت آسمان سے پیراشوٹس کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد فراہم کی جا رہی تھی تو بھوکے فلسطینی تیزی سے گرتے ہوئے پیکٹس کی جانب بھاگتے تھے۔ افراد کی بھیڑ اور امدادی سامان کی قلت کے باعث میڈیا کے کیمرے آخرالزمان والے مناظر ریکارڈ کر رہے تھے۔ اخبار گارجین کے رپورٹر نے امداد کی فراہمی مکمل ہو جانے کے بعد کچھ فلسطینی شہریوں سے انٹرویو لیا۔ محمد المساری ایک کمزور لیکن پختہ عزم کا مالک فلسطینی شہری تھا۔ اس نے کہا: "اس قسم کی امداد رسانی بہت ہی خطرناک ہے اور اپنے عزیزواقارب کی وجہ سے اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر مجبور ہوں۔" اس نے مزید کہا: "جب میرے بھانجے مجھ سے کہتے ہیں کہ ماموں ہمیں بھوک لگی ہے تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔" اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے غزہ میں امداد رسانی سرگرمیاں ختم کر دینے کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد اپنی جان گنوا بیٹھی ہے۔
 
عالمی دباو پر پسپائی
غاصب صیہونی رژیم اپنی فوجی ڈاکٹرائن کے تناظر میں حماس کے ملٹری ونگ شہید عزالدین قسام بٹالینز کے مکمل خاتمے کے بغیر غزہ سے نکلنے کو اپنی شکست تصور کرتی ہے۔ دوحہ میں کئی دور مذاکرات ناکام ہو جانے کے بعد حماس کے لیے ثابت ہو چکا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ جنگ بندی نہیں چاہتی اور حتی اس کے لیے اپنے یرغمالیوں کی جان کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اسی سلسلے میں نیتن یاہو بھی اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ حماس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی۔ لہذا تل ابیب نے غزہ میں امداد کی فراہمی روک کر بھوک اور قحط کے ذریعے فلسطینی عوام پر دباو ڈالنے کا فیصلہ کیا تاکہ شاید اس طرح حماس کو اس کے انقلابی اہداف سے دستبردار ہونے پر مجبور کر سکے۔ لیکن جب غزہ میں بھوکے بچوں کی ابتر صورتحال عالمی رائے عامہ کی توجہ کا مرکز بننے لگی تو صیہونی رژیم اور اس کے حامی عالمی دباو کے مقابلے میں پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔ یوں فضا سے امداد رسانی کے ذریعے فیس سیونگ کی کوشش شروع ہو گئی۔
 
سمندر میں ایک قطرہ
اقوام متحدہ میں انسانی امداد کے ذمہ دار ٹام فیلچر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: "اتوار کے دن غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے تناظر میں جو کچھ انجام پایا ہے وہ وہاں موجود انسانی المیے کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے اور ایک سمندر میں قطرے کے برابر ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "یہ انسانی امداد صرف ایک آغاز تھا اور اس سے اہل غزہ کی ضروریات بالکل پوری نہیں ہوتیں۔" انہوں نے کہا کہ جب غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی ہوئی تھی تو اس دوران 600 سے 700 کے درمیان امدادی سامان سے لدے ٹرک روزانہ غزہ میں داخل ہوتے تھے لیکن کل صرف 120 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔ دوسری طرف الجزیرہ چینل نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 43 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ ان میں سے 9 فلسطینی امداد وصول کرتے وقت صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں۔
 
غزہ میں اعلانیہ نسل کشی
غزہ میں بھوکے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلے جانے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی دو بڑی تنظیموں "یتسلیم" اور "ڈاکٹرز فار ہیومن رائٹس" نے اپنی سرکاری رپورٹس میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مرتکب ہوئی ہے اور اس کے حامی مغربی ممالک قانونی اور اخلاقی لحاظ سے ان مجرمانہ اقدامات کی روک تھام کے ذمہ دار ہیں۔ انسانی حقوق کی ان دو تنظیموں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ گذشتہ دو سال کے دوران صیہونی فوج نے صرف فلسطینی ہونے کی خاطر غزہ میں عام شہریوں کو براہ راست حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور وسیع پیمانے پر انفرااسٹرکچر تباہ کر کے شہری علاقوں کو ناقابل ازالہ نقصان پہنچایا ہے۔ یاد رہے اس سے پہلے بھی انسانی حقوق کی دسیوں عالمی تنظیمیں غزہ میں صیہونی فوج کے جنگی جرائم کی تصدیق کر چکی ہیں۔
 
فلسطینی بچے، صیہونی محاصرے کا اصل نشانہ
ایسے وقت جب بین الاقوامی تنظیمیں یکے پس از دیگرے فلسطینی بچوں کی بھوک اور غذائی قلت کے بارے میں وارننگ جاری کر رہے ہیں، لیکن غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کے خلاف مجرمانہ محاصرہ بدستور جاری ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت سے پیدا ہونے والا بحران شدید حد تک خطرناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ کے ساتھ ہی آسمان کے ذریعے انتہائی محدود پیمانے پر امدادی سامان کی فراہمی شروع کی گئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے بقول صرف گذشتہ ماہ میں غزہ میں بھوک کے باعث 63 اموات واقع ہوئی ہیں جن میں 24 ایسے بچے بھی شامل ہیں جن کی عمر پانچ سال سے کم تھی۔ اس ادارے نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پانچ بچوں میں سے یک شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔
 
ڈبلیو ایچ او کے سرکاری بیانیے میں آیا ہے: "یہ بحران پوری طرح متوقع تھا کیونکہ گذشتہ چند سالوں سے غزہ کا محاصرہ جاری تھا اور عمدی طور پر غذائی اشیاء اور ادویہ جات کی ترسیل روکی گئی تھی۔ اس وجہ سے بڑی تعداد میں فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔" اس رپورٹ کی روشنی میں غزہ میں خاموش موت کے سائے چھائے ہوئے ہیں جبکہ غاصب صیہونی رژیم ہر قسم کی انسانی امداد غزہ پہنچنے سے روک رہی ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی غزہ میں شدید بحران کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 90 ہزار بچے اور خواتین غذائی قلت کے باعث خطرے میں ہیں اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت ہوا ہے جب اکثر مغربی ذرائع ابلاغ غزہ میں بحرانی صورتحال پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور یوں عالمی رائے عامہ کی نظروں سے غاصب صیہونی رژیم کے مجرمانہ محاصرے اور جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غاصب صیہونی رژیم امداد کی فراہمی اعلان کیا ہے کہ انسانی حقوق کی غذائی قلت میں بھوک کہ گذشتہ کے ذریعے انہوں نے ہوئے ہیں شہید ہو کی جان اور اس ہے اور

پڑھیں:

امریکی کانگریس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار پاکستانی حکام پر پابندیوں کا بل

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )امریکی کانگریس میں اکثریتی جماعت ریپبلکن کے قانون سازوں کی جانب سے ڈیموکریٹ اراکین کی مددسے پاکستان فریڈم اینڈ اکاﺅنٹیبلٹی ایکٹ (H.R. 5271) متعارف کرا دیا گیاہے جس کا مقصد ان پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوریت کو کمزور کرنے والے اقدامات کے ذمہ دار ہیں.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ بل ہاﺅ س سب کمیٹی برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کے چیئرمین اور مشی گن سے ریپبلکن پارٹی کے رکن بل ہوی زینگا اور کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ رہنما سڈنی کاملاگر ڈو نے مشترکہ طور پر پیش کیا دیگر معاون اراکین میں ریپبلکن جان مولینار، ڈیموکریٹ جولی جانسن اور ریپبلکن جیفرسن شریو شامل ہیں شریک اسپانسرز میں ریپبلکن رِچ میکورمک، ریپبلکن جیک برگمین، ڈیموکریٹ واکین کاسترو اور ریپبلکن مائیک لاولر شامل ہیں.

یہ بل امریکی صدر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ گلوبل میگنیٹسکی ہیومن رائٹس اکاﺅنٹیبلٹی ایکٹ کے تحت پابندیاں عائد کریں یہ قانون واشنگٹن کو ایسے افراد کو نشانہ بنانے کا حق دیتا ہے جو سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں یا بدعنوانی کے مرتکب ہوں اس صورت میں یہ پاکستان کی حکومت، فوج یا سیکیورٹی فورسز کے موجودہ یا سابقہ اعلی حکام پر لاگو ہوگا.

قانون سازی میں امریکا کی جانب سے پاکستان میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے لیے حمایت کو دوبارہ اجاگر کیا گیا اور جمہوری اداروں اور انسانی حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے یہ بل ہاﺅس ریزولوشن 901 (H.Res. 901) پر مبنی ہے جو جون 2024 میں بھاری 2 جماعتی حمایت کے ساتھ منظور کیا گیا تھا اس قرارداد میں پاکستان میں جمہوریت کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا تھا آزاد اور منصفانہ انتخابات کے تحفظ پر زور دیا گیا تھا اور امریکی انتظامیہ پر زور دیا گیا تھا کہ وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور آزادی اظہار کو یقینی بنانے کے لئے رابطہ رکھے.

نئے قانون پر بات کرتے ہوئے کانگریس مین ہوی زینگا نے کہا کہ امریکا ایسی صورت حال میں خاموش تماشائی نہیں بنے گا کہ جب وہ افراد جو پاکستان کی حکومت، فوج یا سیکیورٹی فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں یا دے چکے ہیں، کھلم کھلا انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کریں یا انہیں نظرانداز کریں رپورٹ کے مطابق پاکستان فریڈم اینڈ اکانٹیبلٹی ایکٹ ایک دو جماعتی اقدام ہے، جس کا مقصد پاکستان کے عوام کا تحفظ کرنا ہے، برے عناصر کو جوابدہ بنانا ہے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ نہ تو جمہوری عمل اور نہ ہی آزادی اظہار کو دبایا جائے.

رکن کانگریس کاملاگر ڈو نے زور دیا کہ جمہوریت کا فروغ اور انسانی حقوق کا تحفظ امریکی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصول ہیں اور انہیں پاکستان سے متعلق حکومتی پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل رہنی چاہیے، ایسے وقت میں جب جمہوری اقدار کمزور ہو رہی ہیں اور دنیا عدم استحکام کا شکار ہے، امریکا کو ان اقدار کا دفاع گھر اور باہر دونوں جگہ کرنا ہوگا اور ان لوگوں کو جوابدہ بنانا ہوگا جو انہیں نقصان پہنچاتے ہیں.

ٹیکساس سے ڈیموکریٹ رہنما جولی جانسن نے کہا کہ جب ہم ان حکام کو جوابدہ ٹھہراتے ہیں جو آزاد اور منصفانہ انتخابات کو کمزور کرتے ہیں یا سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں تو ہم ایک مضبوط پیغام دیتے ہیں جو لوگ جمہوریت پر حملہ کریں گے انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے اور وہ عالمی سطح پر محفوظ پناہ گاہ نہیں پا سکیں گے . پاکستانی نژاد امریکی ایڈووکیسی گروپس نے فریڈم اینڈ اکانٹیبلٹی بل اور H.Res.

901 کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے پاکستانی امریکن پبلک افیئرز کمیٹی کے سابق صدر اسد ملک نے کہا کہ یہ قانون پاکستان کے عوام کو بااختیار بناتا ہے اور یقینی بناتا ہے کہ انسانی حقوق، آزادی اظہار اور جمہوریت کو پامال کرنے والے جوابدہ ہوں اور ان پر مناسب نتائج لاگو ہوں. فرسٹ پاکستان گلوبل کے ڈاکٹر ملک عثمان نے کہا کہ یہ پاکستانی ڈائسپورا کی کانگریس میں مسلسل وکالت اور کمیونٹیز میں گراس روٹس مہم کا ثبوت ہے، یہ تاریخی بل 25 کروڑ پاکستانی عوام کے ساتھ جمہوریت، انسانی حقوق اور تمام سیاسی قیدیوں، بشمول عمران خان کی رہائی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے اور حقیقی آزادی کی طرف ایک بڑا قدم ہے.

بل مزید جائزے کے لئے ہاﺅس کی خارجہ امور اور عدلیہ کمیٹیوں کو بھیج دیا گیا ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ دو جماعتی حمایت اور H.Res. 901 کے ساتھ اس کی ہم آہنگی سے اس کے کانگریس میں آگے بڑھنے کے امکانات زیادہ ہیں اسد ملک نے کہا کہ یہ صرف ایک بل نہیں ہے یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ امریکی کانگریس سن رہی ہے اور پاکستانی امریکن اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے، جب تک پاکستان میں عمران خان اور تمام سیاسی قیدی آزاد، جمہوریت اور انسانی حقوق بحال نہیں ہو جاتے اکاﺅنٹیبلٹی بل کے ذریعے امریکا ایک بار پھر پاکستان میں جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کےلئے اپنی طویل مدتی حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور ان افراد کو جوابدہ بناتا ہے جو ان اقدار کو خطرے میں ڈالتے ہیں. 

متعلقہ مضامین

  • رکن ممالک اسرائیل کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں، یورپی کمیشن
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کا اجلاس،اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ
  • رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزراء پر پابندی عائد کریں،یورپی کمیشن
  • رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں؛ یورپی کمیشن
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا قطر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کو حق نہیں، ایران
  • امریکی کانگریس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار پاکستانی حکام پر پابندیوں کا بل
  • امریکہ: پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا بل متعارف
  • اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب
  • دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا