اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا  ہے کہ اعلان کرچکے ہیں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے،تقرریں بھی کریں گے،واک آئوٹ اوراحتجاج بھی ہوگا۔

پارلیمنٹ ہائو س کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے خواجہ محمد آصف کو مخاطب کر کے استفسار کیا کہ کیا راجہ پرویز اشرف کے خلاف پٹیشن لے کر آپ افتخار چودھری کے پاس نہیں گئے؟ میاں صاحب خود وکیل بن کے میموگیٹ کمیشن بنوانے کیلئے نہیں گئے تھے؟انہوں نے کہا کہ جو ججز چلے گئے، چاہے وہ اچھے تھے یا برے، ان کے بارے میں غلط الفاظ نہ کہیں۔  انہوں نے کہا یہ لوگ ہمیشہ ریٹائر ہونے والے کیخلاف ہو جاتے ہیں ۔ریٹائرڈ ہوں یا حاضر،ججزکے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہ کریں۔انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف آئیں یا نہ آہیں،پاکستانی سیاست سے وہ غیرمتعلقہ ہو چکے  ہیں ۔ نواز شریف تو خیال کر رہے تھے کہ مجھے لا کر ریڈ کارپٹ بچھائی جائے گی، پارلیمان میں نواز شریف کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔

آئی سی سی  پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری   

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پارلیمان میں صرف تین الفاظ بولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سپریم کورٹ کا ادارہ ختم کیا جارہا ہے، ہم آئین اور قانون کے ساتھ ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جس دن بانی پی ٹی آئی آئیں گے وہ جہاں بیٹھیں گے وہ عدالت ہوگی، وہ جو کہیں گے وہ قانون ہوگا۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ   اسلام آباد میں انتہائی افسوناک واقع پیش آیا، ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں ان کے بے پناہ قربانیاں ہیں، ہم مل کر اس جنگ کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔

صدر ن لیگ نوازشریف کی تعزیت کیلئے مرحوم عرفان صدیقی کے گھرآمد

اس موقع پر رہنما  پی  ٹی آئی   اسد قیصر نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم نے آئین و قانون کا جنازہ نکال دیا، ترمیم کے خلاف بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی پالیسی دینے کیلئے امن جرگہ بلایا ہے، ہم مزید بدامنی اور دھماکے برداشت نہیں کر سکتے، افغانستان اور پاکستان کے درمیان مسائل کو صبرو اسقامت اور سفارتی سطح پر حل کرنا چاہیے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے کے خلاف

پڑھیں:

دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عدالتوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، تمام فورسز کو یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گردی پر کوئی سیاست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری مساجد اور عدالتوں پر حملہ کرتا ہے، جہاں بھی بم پھٹے گا وہ پاکستان پر حملہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جیسے مئی 2025ء میں دشمن کو شکست ہوئی، ایسے ہی اب بھی دشمن کو شکست ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
  • ہم نے اعلان کیا ہوا ہے ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر گوہر
  • 27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر
  • آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر
  • عدالتوں پر حملہ پاکستان پر وار، دہشتگردی کے معاملے پر سیاست نہیں کی جائےگی، بیرسٹر گوہر
  • دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر
  • بیرسٹر گوہر علی خان نے 27ویں آئینی ترمیم کو ’باكو ترمیم‘ قرار دیدیا
  • 27ویں ترمیم کو ہم ’باکو ترامیم‘ کہتے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • پولیس پر حملے یا مزاحمت کی صورت میں سخت سزاؤں کا اعلان