کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز؛ فضا علی نے شو میں وینا ملک کی کلاس لے لی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سوشل میڈیا پر فضا علی کے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وینا ملک مہمان کے طور پر شریک تھیں۔ شو کے دوران میزبان فضا علی نے وینا ملک کے کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت تنقید کی۔
پاکستانی شوبز کی دو باصلاحیت اداکارائیں فضا علی اور وینا ملک نے تقریباً بیس سال قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا۔ دونوں ہی کامیاب ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں اور میزبانی کے میدان میں بھی اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وینا ملک کم عمر لڑکوں کے ساتھ اپنے بولڈ گانے اور ڈانس کی ویڈیوز کے باعث خبروں میں ہیں۔
فضا علی نے اپنے پروگرام میں وینا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں تم سے بہت ناراض ہوں، وینا۔ میں تمہیں ٹک ٹاک پر اجنبی لڑکوں کے ساتھ ڈانس کرتے نہیں دیکھ سکتی۔ تم وینا ملک ہو، جو بھی تمہارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، وہ ایک برانڈ بن جاتا ہے۔ کبھی بھی ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہ کرو جنہیں کوئی نہیں جانتا۔ تم اپنے میوزک سے کما سکتی ہو کیونکہ تم وینا ہو، پھر یہ ریلز بنانے کی ضرورت کیوں؟‘‘
فضا علی نے مزید کہا کہ ’’کسی کے ساتھ بھی یونہی ویڈیوز نہ بناؤ۔ تم ایک برانڈ ہو۔ یہ محبت نہیں ہے۔ نوجوان لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا محبت نہیں ہے۔ میں یہ کبھی وینا ملک کےلیے نہیں چاہوں گی، اور میں تمہاری اہمیت جانتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ تم کسی لڑکے کے ساتھ ریلز بنا رہی ہو، شیشہ پی رہی ہو وغیرہ۔ میں چاہتی ہوں کہ تم چمکو۔‘‘
اس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ وہ انہی لوگوں کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں جن سے وہ محبت کرتی ہیں۔ لیکن فضا کے بار بار اصرار کے باوجود وینا نے اس نوجوان کے ساتھ ’’خاص تعلقات‘‘ کا اعتراف نہیں کیا۔
یاد رہے کہ وینا ملک اپنے مختلف اسکینڈلز اور بے باک باتوں کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اور آج کل اپنے منیجر کے ساتھ معاشقے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ گزشتہ دنوں وینا ملک کا متھیرا کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا تھا جس میں انھیں ذو معنی گفتگو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فضا علی نے میں وینا وینا ملک
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔