وزیراعلیٰ مریم نواز کی سپارکو کو مبارکباد، پاکستان کے خلائی پروگرام پر خوشی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے نئے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پرسپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن) کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اس اہم سنگِ میل پرخوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام اب جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، جو کہ نہ صرف ملکی ترقی بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے، ماحولیات کی نگرانی اور زراعت کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور تحقیق کاروں کی محنت، لگن اور اعلیٰ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو سائنسی میدان میں آگے بڑھنے اور خلائی تحقیق جیسے جدید شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے مواقع دینے کی ضرورت ہے، تاکہ پاکستان عالمی سطح پر ایک خودمختار اور جدید سائنسی قوت کے طور پر ابھر سکے۔
مریم نواز نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر مزید سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے خلائی مشن کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ مستقبل میں دیگر سیٹلائٹس، مواصلاتی نظام اور زمین کی نگرانی سے متعلق ٹیکنالوجیز کو ترقی دی جا سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس،”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، یکم جنوری سے ادائیگی ہوگی، پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔
یکم فروری سے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، پنجاب بھر میں آئمہ کرام 62994 کے رجسٹریشن فارم وصول ہو چکے جبکہ تصدیق کا عمل جاری ہے، ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔
صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کر کے میٹنگ کی ہدایت کر دی جبکہ حساس ایریا میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانون کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔