بابر اعظم کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا: سلمان آغا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کہتے ہیں کہ ایشیاءکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے۔غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے۔غلطیوں پر بات ضرور کی جاتی ہے، کیونکہ غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے۔ بابر اعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں، شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس بھی گراؤنڈ میں جائیں اس کے اسٹیٹس دیکھتےہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی۔گراؤنڈ کے اوسط اسکوار سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرتےہیں۔
اپنی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی انفرادی پرفارمینس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں ہے۔ان کی کوشش ٹیم کو جیتوانے کی ہوگی۔
سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق بات ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ان کے پاس سو سے زیادہ میچز کا تجربہ ہے۔سابق کپتان کی شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مائک ہیسن انہیں پیغام نہیں بھیجتے۔وہ خود گراؤنڈ میں فیصلہ کرتے ہیں۔ اگر ٹی ٹوئنٹی میں ضرورت پڑی تو بولنگ ضرور کرائیں گے۔ لیکن ان کی پہلی ترجیح بیٹنگ کی طرف ہوتی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ ڈیتھ باؤلنگ میں بہتری کرنے کی ضرورت ہے۔بیٹرز کو اسٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہے۔ عبدالصمد، حسن نواز، محمد نواز پاورہٹنگ کےلیے استعمال ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویڈیو ایڈیٹنگ کیلئے اب کیپ کٹ کی ضرورت نہیں، گوگل فوٹوز کی نئی اپدیٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل فوٹوز نے ویڈیو ایڈیٹنگ کی دنیا میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایسی اپ ڈیٹس متعارف کرا دی ہیں جو اسے کیپ کٹ جیسی پروفیشنل ایپ کا متبادل بنا سکتی ہیں۔
کیپ کٹ کے کئی اہم فیچرز کے لیے ماہانہ فیس درکار ہوتی ہے، لیکن اب صارفین بغیر کسی اضافی خرچ کے گوگل فوٹوز میں ہی وہ سہولیات استعمال کر سکیں گے۔
مختصر ویڈیوز کی تیاری کرنے والی ایپس آج کل ٹک ٹاک، انسٹاگرام ریلز اور یوٹیوب شارٹس کے لیے بے حد مقبول ہیں۔ اسی رجحان کو دیکھتے ہوئے گوگل نے اعلان کیا ہے کہ فوٹوز ایپ میں جدید ویڈیو ایڈیٹنگ فیچرز شامل کیے جارہے ہیں تاکہ صارفین چند لمحوں میں پالشڈ اور پرفیکٹ ویڈیوز بنا سکیں۔
کمپنی کے مطابق نئے فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز میں دستیاب ہوں گے۔ ان میں سب سے اہم ویڈیو ٹیمپلیٹس ہیں، جن کی مدد سے مختلف کلپس کو ایک مکمل ویڈیو میں تبدیل کرنے کا عمل چند سیکنڈز میں مکمل ہو جاتا ہے۔ ہر ٹیمپلیٹ میں موسیقی، ٹیکسٹ اور کٹس پہلے سے شامل ہوں گے، جبکہ صارف کو صرف گیلری سے فوٹیج منتخب کرنا ہوگی۔
فی الحال یہ ٹیمپلیٹس صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گوگل فوٹوز کے ری ڈیزائنڈ ویڈیو ایڈیٹر میں ساؤنڈ ٹریکس کا نیا فیچر بھی شامل ہے، جس کے ذریعے صارفین میوزک لائبریری میں موجود ٹریکس کو ویڈیوز میں شامل کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی کاسٹیوم ٹیکسٹ آپشنز بھی دستیاب ہوں گے جن کی مدد سے ویڈیوز کو مزید دلکش بنایا جا سکے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ نیا ویڈیو ایڈیٹر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ڈیفالٹ ایڈیٹنگ ٹول کے طور پر کام کرے گا۔ یہ اپ ڈیٹس بتدریج جاری کی جا رہی ہیں اور بہت جلد تمام صارفین تک پہنچ جائیں گی۔