آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان پیٹ کمنز انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز وقت پر مکمل فٹنس حاصل نہیں کر پائے ہیں، جس کے باعث پرتھ میں 21 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں نائب کپتان اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا ہے کہ پیٹ کمنز نے بحالی کے عمل کے دوران رننگ شروع کر دی ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد بولنگ کی مشق بھی شروع کر دیں گے۔ ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ کمنز کی برسبین ٹیسٹ میں واپسی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ کو پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے قوی امکانات ہیں، جو کمنز کی جگہ نئی گیند کے ساتھ ٹیم کی قیادتِ بولنگ لائن کریں گے۔
واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا میچ پرتھ، دوسرا برسبین، تیسرا ایڈیلیڈ، چوتھا میلبرن اور آخری سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سے سیریز، سری لنکا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی: ذرائع
ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لینے کےلیے سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم معمول کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔
سری لنکا کی ریکی ٹیم کو میچز کے وینیوز پر انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔
سری لنکن ٹیم نے لاہور میں ٹرائی سیریز کے میچز جبکہ راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کھیلنا ہے۔
پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز 11، 13 اور 15 نومبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں شیڈولڈ ہے۔ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم زمبابوے ہے۔