سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب نے اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جب کہ پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 آج پنجاب اسمبلی میں پیش ہو گا۔
بل کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی،متن کے مطابق اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلی، وائس چیئرپرسن منسٹر سیاحت ہوں گے، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس، سیکریٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دیں گے۔
متن کے مطابق اتھارٹی سیاحت و ورثے کے فروغ کے لئے پالیسی و گائڈلائن طے کرے گی، اتھارتی متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرے گی، اتھارٹی ایکو سیاحت، اور ماحول دوست سیاحتی مقامات بنائے گی۔
متن میں کہا گیا کہ اتھارٹی سیاحتی مقامات کی میپنگ کرے گی اور ریکارڈ اکٹھا کرے گی، اتھارٹی کے پاس سیاحت کے لئے ضابطہ اخلاق طے کرنے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیمینار و ورکشاپس منعقد کروا سکے گی، اتھارٹی بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کر سکے گی۔
اس میں کہا گیا کہ ااتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دے گی، اتھارٹی کے پاس انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اختیار ہو گا، اتھارٹی کے پاس سیاحتی مقام واگزار کروانے کا اختیار ہو گا، ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی کا چیف ایکزیکٹیو افسر ہو گا۔
اتھارٹی اپنا بجٹ پاس کرنے کا اختیار رکھے گی، آڈیٹر جنرل اتھارٹی کا آڈٹ کریں گے، ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دو ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا، کمیٹی رپورٹ کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا اختیار کو فروغ کے لئے کرے گی
پڑھیں:
حکومت کا بانیٔ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور
اختیار ولی— فائل فوٹوحکومت نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔
وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اختیار ولی نے کہا یہ چاہتے ہیں کہ قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کر رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیرِاعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا منشیات کے اسمگلروں سے گٹھ جوڑ ہے۔
اختیار ولی نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا، یہ لوگ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں، یہ لوگ ملکی وقار اور ترقی پر آئے روز حملہ آور ہو رہے ہیں۔