سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب نے اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جب کہ پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش ہو گا۔بل کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی،متن کے مطابق اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلی، وائس چیئرپرسن منسٹر سیاحت ہوں گے، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس، سیکریٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دیں گے۔
متن کے مطابق اتھارٹی سیاحت و ورثے کے فروغ کیلئے پالیسی و گائڈلائن طے کرے گی، اتھارتی متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرے گی، اتھارٹی ایکو سیاحت، اور ماحول دوست سیاحتی مقامات بنائے گی۔متن میں کہا گیا کہ اتھارٹی سیاحتی مقامات کی میپنگ کرے گی اور ریکارڈ اکٹھا کرے گی، اتھارٹی کے پاس سیاحت کے لئے ضابطہ اخلاق طے کرنے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیمینار و ورکشاپس منعقد کروا سکے گی، اتھارٹی بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کر سکے گی۔اس میں کہا گیا کہ ااتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دے گی، اتھارٹی کے پاس انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اختیار ہو گا
اتھارٹی کے پاس سیاحتی مقام واگزار کروانے کا اختیار ہو گا، ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی کا چیف ایکزیکٹیو افسر ہو گا۔اتھارٹی اپنا بجٹ پاس کرنے کا اختیار رکھے گی، آڈیٹر جنرل اتھارٹی کا آڈٹ کریں گے، ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دو ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا، کمیٹی رپورٹ کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز کا پنجاب کے 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ مریم نواز کا پنجاب کے 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے ذوالفقار علی کے گھر ڈکیتی، ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کرگئے کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، پاور ڈویژن علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیاحت کو فروغ دینے اتھارٹی تشکیل تشکیل دینے کا کا اختیار کا فیصلہ کرنے کا کرے گی کے لئے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔