وزیراعظم آزاد کشمیر کی استعفیٰ دینے کیلئے مشاورت کا عمل مکمل
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
آزاد کشمیر میں وزیراعظم کو تبدیل کرنے کا آخری دور شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے استعفیٰ دینے کے لیے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ میں شامل وزرا نے پیپلز پارٹی کے نئے قائد ایوان کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار بھی موجود ہے، وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی صورت میں صدر اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے ریاستی آئین کے تحت وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی صورت میں 14روز کے اندر نئے قائد ایوان کا انتخاب ضروری ہے۔ موجودہ اسمبلی چوتھے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لائے گی۔
وزیراعظم اپنا استعفی صدر آزاد کشمیر کو بھجوائیں گے، اگر اسمبلی ان سیشن ہو تو فوری طور پر نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، اور اگر اسمبلی ان سیشن نہ ہو تو صدر 14 ایام میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اجلاس بلانے کا پابند ہے۔
تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں موجود کل اراکین کی تعداد کے 25 فیصد اراکین کے دستخطوں سے جمع کروائی جاسکتی ہے۔
تحریک عدم اعتماد پیش کرنیوالے محرک آئندہ وزیراعظم کا نام بھی پیش کرنے کے پابند ہوں گے، کوئی بھی رکن سیکریٹری اسمبلی کو قرار داد پیش کرنے کا نوٹس دے سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم کے کرنے کا
پڑھیں:
قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی
قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (سب نیوز) قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق طاہر حسین کا استعفیٰ یکم جنوری 2026 سے مؤثر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا تھا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق نئے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی سے متعلق مشاورت جاری ہے، جبکہ موجودہ انتظامی امور طاہر حسین اپنی مدت پوری ہونے تک سرانجام دیتے رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ یورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ تعاون جاری رکھنے کا اعلان برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو سزا سنادی گئی جسٹس طارق کی ڈگری تنازع کیس؛ ایچ ای سی رپورٹ و جامعہ کراچی کے جواب میں اہم انکشافات الیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم