City 42:
2026-07-24@06:45:12 GMT

قومی ائیرلائن ایف بی آر کے 28 ارب روپےکھا گئی

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک : سیکرٹری نجکاری کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ائیر لائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب کا ٹیکس خود استعمال کرلیا۔ائیرلائن کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔

آج سینیٹر افنان اللہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں  نجکاری کمیشن نے قومی ائیر لائن کی نجکاری میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔حکام نے بتایا کہ ائیرلائن کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے، آئی ایم ایف نے نجکاری کے لیے شرائط میں سہولت فراہم کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ائیر لائن کے یورپ اور برطانیہ کے روٹس کھل چکے ہیں، قومی ائیرلائن کے پاس براہ راست روٹس موجود ہیں، مانچسٹر کی براہ راست پروازوں کی بکنگ آئندہ 4 ماہ تک مکمل ہوچکی ہے۔

نجکاری کمیشن کے حکام نے بتایا کہ پری کوالیفائیڈ بڈرز کی جانچ پڑتال تقریباً مکمل ہو چکی ہے، اب نجکاری کے لیے مجوزہ معاہدے کی شقوں پر کام جاری ہے، مسودے کو حتمی شکل دینے کے بعد بولی کرائی جائے گی۔حکام کے مطابق اس وقت 4 بڈرز کمپنیاں قومی ائیر لائن کی ڈیو ڈیلیجنس کررہی ہیں، ان پری کوالیفائی بڈرز کو ہم نےسارے ریکارڈ تک رسائی دے دی ہے، ڈیو ڈیلیجنس کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور اب معاہدےکے قواعد وضوابط پربات چیت چل رہی ہے۔

چارکروڑانسانوں کےکھانےکی امدادبند؛ سپرپاورکی گلیوں میں کہرام کا آغاز

سکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری دسمبر تک مکمل کرنےکا ہدف ہے، اس بار امید ہےکہ قومی ائیرلائن کی بولی اچھی لگےگی، پچھلی بار 45 ارب روپےکے بقایاجات کو  بھی ختم کرنےکامطالبہ کیا تھا، ان بقایا جات کی وجہ سے  پہلے والے بڈر چلے گئے تھے۔سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ بڈرز کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے کہ ملازمین مخصوص عرصے تک برقرار رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی ائیرلائن ایف بی آر کے بھی 28 ارب روپےکھا گئی، ائیرلائن نےایف بی آرکےنام پر ٹیکس اکٹھا کیا تھا جسے خود استعمال کرلیا۔

میں نے پہلے ای چالان کی معافی کی ہدایت جاری کر دی ہے؛ مراد علی شاہ

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: قومی ائیر لائن قومی ائیرلائن نجکاری کمیشن کہ قومی ائیر لائن کی لائن کے ایف بی

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش