کراچی، 3 دن کے دوران ساڑھے 6 کروڑ سے زائد کے 13 ہزار ای چالان جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
شہر میں 3 روز کے دوران سب سے زیادہ ای چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 7 ہزار 83، بغیر ہیلمنٹ پہنے موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار 456، اوور اسپیڈ پر 1920، سگنل پر ریڈ لائن کی خلاف ورزی پر 829، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال پر 410 اور رانگ وے پر 78 ای چالان جاری کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 3 دن کے دوران ساڑھے 6 کروڑ سے زائد مالیت کے 13 ہزار ای چالان جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے جدید و خودکار فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نظام کے نفاذ کے بعد 3 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں مجموعی طور پر شہریوں کو ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد کے 12 ہزار 942 ای چالان جاری کیے گئے۔ شہر میں 3 روز کے دوران سب سے زیادہ ای چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 7 ہزار 83، بغیر ہیلمنٹ پہنے موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار 456، اوور اسپیڈ پر 1920، سگنل پر ریڈ لائن کی خلاف ورزی پر 829، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال پر 410 اور رانگ وے پر 78 ای چالان جاری کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق غلط سمت ڈرائیونگ کرنے پر 78 چالان، دوران ڈرائیونگ لین لائن کا استعمال پر 49 چالان، کالے شیشوں پر 35 چالان، اوور لوڈنگ پر 26 چالان،غیر قانونی پارکنگ کرنے، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی کرنے اور غلط پارکنگ کرنے پر 20، 20 ای چالان جاری کیے گئے۔ اسی طرح ون وے پر، رانگ وے پر 11 چالان، اوور لوڈنگ اورمسافروں کو بسوں کی چھتوں پر بٹھانے پر 7 سات چالان جاری کیے گے۔ اسٹاپ لائن کی خلاف وزری، بس لین ڈرائیو، اچانک لائن کی تبدیلی، ٹیکس کی عدم ادائیگی، فینسی نمبر پلیٹ اور ون وے پر کوئی ای چالان جاری نہیں کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چالان جاری کیے گئے لائن کی خلاف کے دوران
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔