Jasarat News:
2025-12-10@06:24:06 GMT

عمران خان سے مشاورت وزیراعلیٰ کا آئینی حق ہے،بیرسٹرسیف

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251025-08-5

 

پشاور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت وزیراعلیٰ کا آئینی اور قانونی حق ہے۔بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود منتخب وزیراعلیٰ کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو روندنا ملک میں

لاقانونیت کو فروغ دے رہا ہے۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو ملاقات کے لیے باقاعدہ خط بھی لکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر حملے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی شریف خاندان کی عادت ہے۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا طبی معائنہ پمز اسپتال کی 5 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں مکمل کر لیا۔

????پمز ہسپتال کے 5 ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کیا۔

ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف اور جنرل سرجن ڈاکٹر ڈاکٹر طارق عبداللہ شامل۔

ماہر پتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار اور ماہر ڈرمٹالوجی ڈاکٹر مبشر بھی ٹیم میں شامل۔

پمز…

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) December 9, 2025

معائنے کے لیے پمز کی ٹیم میں جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، ماہر پیتھالوجی ڈاکٹر ثمن وقار، ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر مبشر اور لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال شامل تھے۔

ٹیم نے معائنہ مکمل کرنے کے بعد جیل سے واپسی کی اور جیل حکام کو تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے گی۔

یہ معائنہ جیل حکام کی درخواست پر کیا گیا تھا تاکہ عمران خان کا مکمل طبی جائزہ لیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی طبی معائنہ عمران خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی اجلا س کی صدارت کررہی ہیں
  • کوئٹہ:وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے بلوچستان مائنز اونر ایسوسی ایشن کا وفد ملاقات کررہاہے
  • اشتہار
  • پی ٹی آئی میں مائنس ون خود ہو رہا ہے،عمران خان کیخلاف کیسزکے فیصلے جلد آئیں گے، فیصل واوڈا
  • پشاور کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ شام کے اوقات میں سماعت کا آغاز
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل
  • عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہوسکتا ہے ‘رانا ثنا اللہ
  • حیدرآباد ،وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کچی آبادی سید نجمی عالم پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • قومی اسمبلی میں خان کو رہا کروکے نعرے لگ گئے
  • دشمن کی حمایت کے الزامات، پی ٹی آئی کو وفاقی حکومت کی تنقید کا سامنا