حیات آباد میڈیکل کمپلیکس : فائل فوٹو 

پشاور میں بارش کے دوران حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر کی چھت ٹپکنے لگی، جس کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

انتظامیہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر کی چھت سے ایک جگہ سے بارش کا پانی ٹپک رہا ہے، محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پروجیکٹ مکمل کیا ہے، یونٹ باضابطہ طور پر ابھی اسپتال انتظامیہ کے حوالے نہیں کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق معاون خصوصی اور متعلقہ حکام نے دورہ کرکے چھت ٹپکنے کا نوٹس لیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسلا م آباد، تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ریڑھی ضبط ہونے پر دل کا دورہ پڑنے سے ریڑھی بان جاں بحق

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)اسلام آبادمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ریڑھی ضبط کئے جان پر دل کا دورہ پڑنے سے ریڑھی بان جاں بحق ہوگیا، واقعہ اسلام آباد کے علاقے ضیا مسجد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے عملے کی جانب سے کارروائی کے دوران پیش آیا،عینی شاہدین، لواحقین اور دیگر دکانداروں کے مطابق سی ڈی اے نے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس دوران آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ منظور احمد سمیت متعدد افراد کی ریڑھیاں ضبط کی گئیں۔

اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے وقت منظور احمد خود موقع پر موجود نہیں تھے بلکہ ان کا بھتیجا جلال چاول فروخت کر رہا تھا۔موقع پر موجود دکانداروں نے منظور احمد کو فون کرکے اطلاع دی کہ ان کی ریڑھی کو سی ڈی اے کا عملہ ضبط کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ خبر ملنے پر منظور احمد فوراً موقع پر پہنچے لیکن تب تک سی ڈی اے کا عملہ ان کا سامان ٹرک میں منتقل کرچکا تھا۔

منظور احمد کو اس موقع پر اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے اور جب انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔منظور احمد کے بھتیجے جلال نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے چچا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی اور خاندان اس معاملے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی کریک ڈاون جاری رہا تھا۔ شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے 2800 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا۔سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیہ کی نگرانی میں آپریشنز جاری رہا تھا۔ انارکلی، اردو بازار سمیت 15 سے زائد علاقوں میں تجاوزات کاخاتمہ کیا گیا۔

واہگہ ٹاون، جوہر ٹاون سمیت متعدد علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا۔آپریشن کے دوران27 ٹرکو ں کا سامان ضبط کیا گیا تھا جبکہ بڑی تعداد میں بینرز، پوسٹرز ،سٹریمرز ہٹائے گئے تھے۔تجاوزات ہٹانے سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی۔اس حوالے سے ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے کلین لاہور مشن کی کامیابی یقینی بنانا ضروری تھا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تحصیل راوی کا تفصیلی دورہ کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے ناقص نظام پر ڈی سی لاہور کا عدم اطمینان اظہار کیا تھا۔ ڈی سی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے کلین لاہور مشن کی کامیابی کیلئے جامع اقدامات کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں
  • احتجاج پر پابندی ہے، شہری غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ کی وارننگ
  • خیبرپختونخو میں آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے. پی ڈی ایم اے
  • اسلا م آباد، تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ریڑھی ضبط ہونے پر دل کا دورہ پڑنے سے ریڑھی بان جاں بحق
  • وفاقی اور صوبائی محکمےسوئی نادرن کے3.7136 ارب روپے کے مقروض، نادہندگان کو نوٹسز جاری
  • سوئی ناردرن کی نادہندہ صارفین کو نوٹسز جاری
  • اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • آندھی اور طوفان، خیبرپختونخوا میں 8 افراد جاں بحق، 21 زخمی