ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کر دی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اور لاہور میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، پشاور، صوابی، مردان، کوہاٹ اورکرک میں بارش کا امکان ہے، بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کر اچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں گرج چمک کے ساتھ بارش بارش اور ژالہ باری بارش کا امکان ہے علاقوں میں توقع ہے ہونے کی کی بھی
پڑھیں:
کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں، صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی، محکمہ موسمیات نے 28 جولائی سے مون سون کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی کردی۔
شہر قائد میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں، صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن اور بلدیہ سمیت اطراف کے علاقوں میں رجم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطاق شہر میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں، آئندہ 2 روز تک صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے، دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 28 جولائی سے مون سون کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج نمی کا تناسب 66 فیصد ہونے سے موسم مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
Post Views: 5