اسلام آباد: انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ارشد منگا اور اقرار حمید کے نام سے ہوئی، ملزمان کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہیں۔
ملزم ارشد منگا نے شہری کو سوئٹزرلینڈ ملازمت کا جھانسہ دے کر 9 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم اقرار حمید نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 27 لاکھ روپے ہتھیائے۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسکرین گریباسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔