یوٹیوب چینلز پر پابندی کالعدم قراردینے کا تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے 11 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا فیصلہ کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہا ہے کہ مجسٹریٹ نے درخواست گزاروں کو کوئی مواد پیش کرنے کی ہدایت نہیں کی جو مواد انکوائری یا انویسٹیگیشن کے لحاظ سے ضروری تھا اس کے لئے نوٹس نہیں ہوا۔
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس جاری کئے اتھارٹی کو یوٹیوب بلاک کرنے کا حکم دے دیا، 24 جون کا مجسٹریٹ کا آرڈر قانون کی نظر میں درست نہیں، 11 درخواست گزاروں کی حد تک مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ پی ٹی اے قانون کی نظر میں اتھارٹی ہے جو قانون کے مطابق ایکشن لے سکتی ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجسٹریٹ بھی نوٹس کرکے آرڈر پاس کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف دائر مختلف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں، جبکہ عمران خان رہائی فورس کے خلاف دائر درخواست اور خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کے خلاف اپیل پر 29 جولائی کو سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی عدالت کا 3 رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری، کیا مقدمات کے باعث ان کی کرسی خطرے میں ہے؟
عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، آئینی عدالت اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات کی واپسی کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناع بھی جاری کرچکی ہے۔
ریڈیو پاکستان کی جانب سے پشاورمیں ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کے خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کا کیس: سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
درخواست میں ریڈیو پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ خیبرپختونخوا سے کسی دوسرے صوبے منتقل کیا جائے، جس کی استدعا بھی عدالت کے سامنے زیر غور آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس حکم امتناع خیبر پختونخوا رہائی فورس ریڈیو پاکستان سہیل آفریدی عمران خان وزیر اعلی وفاقی آئینی عدالت