Daily Mumtaz:
2025-11-02@17:46:19 GMT

چین نے ایٹمی توانائی کاقانون منظور کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT

چین نے ایٹمی توانائی کاقانون منظور کرلیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے ایٹمی توانائی سے متعلق قانون منظور کر لیا۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے قانون سازوں نے جمعہ کے روز ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کا مقصد ایٹمی توانائی کی تحقیق، ترقی اور پرامن استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

قانون قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا، ایٹمی توانائی کا یہ قانون 8 ابواب اور 62 دفعات پر مشتمل ہے، اس قانون کے مطابق چین ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کی حمایت کرتا ہے، اس سلسلے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کی کامیابیوں کو دنیا کے ساتھ بانٹنے کی بھی وکالت کرتا ہے۔

قانون میں یہ بھی درج ہے کہ چین ان بین الاقوامی معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا جن پر وہ دستخط کر چکا ہے یا جن کا فریق بن چکا ہے۔قانون کے مطابق چین ہر قسم کی جوہری پھیلاؤ (نیوکلیئر پَرولیفریشن) کی سرگرمیوں کی مخالفت اور ممانعت کرے گا، جوہری دہشت گردی کے خطرات سے بچاؤ اور ردعمل کے لیے اقدامات کرتا رہے گا، اور ایک منصفانہ، باہمی تعاون پر مبنی، اور مشترکہ مفاد والا بین الاقوامی جوہری سلامتی کا نظام قائم کرنے کو فروغ دیتا رہے گا۔

یہ قانون ایٹمی سلامتی کا ایک مربوط نظام قائم کرنے کی بھی ہدایت دیتا ہے تاکہ ایٹمی توانائی کی تحقیق، ترقی اور استعمال کی سرگرمیوں میں سیکیورٹی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ قانون 15 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایٹمی توانائی

پڑھیں:

پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی

ویب ڈیسک : پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے ہیں، آف شوربڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوگئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے مطابق مقامی وسائل کی ترقی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان کو 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس oil and gas کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں اہم حاصل ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق زیر سمندر تیل اورگیس کیلئے ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  

کامیاب بولیاں 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر محیط ہیں، انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب رہی۔کامیاب بڈنگ راؤنڈ اپ اسٹریم سیکٹرمیں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ترکیہ پیٹرولیم،یونائیٹڈ انرجی اورینٹ پیٹرولیم اورفاطمہ پیٹرولیم نے شمولیت کی،اوجی ڈی سی ایل،پی پی ایل،ماڑی انرجیز اور پرائم انرجی کامیاب بڈرز میں شامل ہیں۔

امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن نے پاکستان کے سمندری علاقے میں تقریباً 100 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ممکنہ ذخائرکا اندازہ لگایا ہے۔ آف شور راؤنڈ 2025 کے ذریعے پاکستان میں توانائی کے نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے جو ملکی معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری

متعلقہ مضامین

  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • امریکا اپنے نئے نیوکلئیر دھماکے کہاں کرے گا؟
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
  • جموں و کشمیر قانون سازیہ اجلاس کے آخری روز "جی ایس ٹی" ترمیمی بل کو مںظوری دی گئی
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان کے بدلتے توانائی کے منظرنامے کیلئے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک مضبوط انتخاب
  • اگر امریکا ایٹمی تجربہ کرتا ہے تو ہم بھی جوابی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے، روس کا انتباہ