راولپنڈی:

تھانہ چونترہ کی حدود سہال اڈہ پر فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نعیم اعجاز، ان کے بھائی وسیم اعجاز، ندیم اعجاز اور دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقتول محمد حسنین کے بھائی اور سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں قتل، اقدام قتل، اعانت جرم سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، مقتول کے خاندان کی موضع سہال میں آبائی زمین ہے، جس پر ایم پی اے نعیم اعجاز کے کارندے مسلسل قبضے کی کوشش کرتے آ رہے تھے۔

محمد ثقلین کے مطابق، بیس روز قبل انہوں نے دیگر دیہاتیوں کے ساتھ ایم پی اے کے خلاف زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔

بعدازاں معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور اسی سلسلے میں محمد ارشاد کے گھر مشاورت کے بعد مقتول اپنے چچا اور دیگر اہلِ علاقہ کے ہمراہ سہال چوک پہنچے۔

ایف آئی آر کے مطابق اسی دوران وسیم اعجاز، علی عمران، رمان عمران، وحید اور دیگر 10 سے 15 افراد اسلحہ، آہنی راڈ اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر ویگو ڈالوں میں وہاں پہنچے اور آتے ہی شدید فائرنگ اور حملہ کر دیا۔
حملے میں محمد حسنین، تجمل اسرار اور چچا مشتاق زخمی ہو گئے۔ حسنین کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ ایم پی اے نعیم اعجاز اور ان کے بھائیوں کی ایما پر کیا گیا اور اس کا مقصد زمین پر قبضہ کرنا تھا۔

واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین اور مقامی افراد نے سہال روڈ پر شدید احتجاج کیا۔

پولیس حکام اور اے ایس پی صدر زینب ایوب نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرایا، جس کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز سے موقف کے لیے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم انہوں نے نہ فون اٹھایا اور نہ ہی پیغامات کا جواب دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایم پی اے کے بعد

پڑھیں:

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا؛ صدرِ مملکت

ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا

صدر آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف مسلم ورلڈ لیگ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس قابل تعریف اقدام ہے، سیرت النبی ﷺ میوزیم، پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے مشترکہ احترام اور عقیدت کی علامت ہے۔

وفاقی حکومت کا سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے درمیان مجوزہ معاہدے کو صحت، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ امن کی ہر کوشش میں پائیدار جنگ بندی، اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیرنو کو یقینی بنانا چاہیے۔

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ امت مسلمہ کے اتحاد، مکالمے، رواداری اور انسانیت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

ایف بی آر ملازمین کی کارکردگی کا پول کھل گیا

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ پاکستان سعودی عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور پاکستان سے دوستی کو مملکت سعودی عرب اپنے لیے باعث فخر سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا سیاسی سفر قابلِ تحسین اور متاثرکن ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

ڈاکٹر العیسیٰ نے صدر زرداری کو محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی وراثت آگے بڑھانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد اور تعلقات کا مظہر ہے۔

ڈھاکہ:جولائی چارٹر پر دستخط کی تقریب، پولیس کی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ،خیمے نذر آتش  

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: جعلی دستاویز بنانے پر 4 وکلاء سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور مولانا عبد الوحید جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹائون کے استاذ اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا محمد اعجاز مصطفی کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں
  • میرپورخاص، 19 سالہ نیہا قتل کیس، والدہ سمیت چار ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد سے ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر اغوا
  • دکی، دو کوئلہ کانوں میں حادثات، چار افراد جانبحق، مالکان کیخلاف مقدمہ
  • نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کو گن پوائنٹ پر گھر سے اغواء
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا؛ صدرِ مملکت
  • شہزادہ محمد کے دورہ پاکستان سے تعاون مزید مضبوط ہو گا: صدر
  • صدر آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات