راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نجی اسکول کے استاد نے محض کتاب نہ لانے پر طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کے نتیجے میں نویں جماعت کے طالبعلم احمد رضا کا بازو ٹوٹ گیا۔ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم استاد کو گرفتار کر لیا ہے۔
متاثرہ طالبعلم کے والد کے مطابق، احمد رضا کو استاد قاری طفیل نے دو گائیڈز خریدنے کے لیے کہا تھا۔ ایک گائیڈ تو بازار سے مل گئی، مگر دوسری مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے کے باعث وہ نہ خرید سکا۔ اگلے روز جب احمد اسکول گیا تو پہلے ہی پیریڈ میں قاری طفیل نے کتاب مانگی، جس پر احمد نے مؤدبانہ انداز میں بتایا کہ کتاب مارکیٹ سے شارٹ ہے اور چند دن میں مل جائے گی۔
یہ بات سن کر استاد طیش میں آ گیا اور ڈنڈے برسانے لگا۔ بچے کے بازو پر شدید ضربیں لگنے سے ہڈی ٹوٹ گئی۔ احمد گھر آیا تو والدین نے جب اس کا بازو دیکھا تو فوراً بے نظیر اسپتال لے گئے، جہاں ایکسرے کے بعد تصدیق ہوئی کہ بازو ٹوٹ چکا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی۔ تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کر کے ملزم استاد قاری طفیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ “بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بچے اس قوم کا مستقبل ہیں، اور ان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔”
اس واقعے نے نہ صرف والدین بلکہ تعلیمی حلقوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ جسمانی سزا کسی طور تربیت کا ذریعہ نہیں، بلکہ یہ بچوں کے اعتماد اور ذہنی نشوونما کے لیے نقصان دہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

راولپنڈی: شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑکر تشدد کےمعاملےمیں پولیس نے جائےوقوع کا نقشہ مرتب کرلیا

گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کے معاملے میں راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے نقشہ مرتب کرلیا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کی سربراہی انسپکٹر انوسٹگیشنزسٹی سرکل محمد عامر خالد کر رہے تھے، تفتیشی ٹیم نے متاثرہ شخص محمد حارث سے بھی ملاقات کی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں تشدد کے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی گئیں، متاثرہ شخص کا ڈی ایچ کیو اسپتال سے طبی معائنہ بھی کروایا گیا، طبی معائنہ کے دوران متاثرہ شخص کے جسم پر تشدد کے 19نشانات کی تصدیق ہو گئی۔

متاثرہ شخص کے ایک ہاتھ کی انگلی ٹوٹ کر دوبارہ جڑنے کی بھی تصدیق ہوگئی، پولیس ذرائع نے کہا کہ انگلی کی ہڈی درست نہ جڑنے پر سرجری کیئے جانے کا بھی امکان ہے، طبی معائنہ کے دوران متاثرہ شخص کے 28 مرتبہ ایکسرے کئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی تشدد سے متاثرہ شخص کی مفصل میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر جلد مرتب کرلیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں استاد کا طالبعلم پر تشدد، کتاب نہ لانے پر بازو توڑ دیا
  • راولپنڈی میں کتاب نہ لانے پر ٹیچر نے تشدد کر کے طالب علم کا بازو توڑ دیا
  • راولپنڈی؛ کتاب نہ لانے پر ٹیچر نے تشدد کر کے طالبعلم کا بازو توڑ دیا، مقدمہ درج، معلم گرفتار
  • کوئٹہ، خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
  • کوئٹہ؛ خاتون ٹیچر کے قتل کا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کوئٹہ؛ خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • راولپنڈی: شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑکر تشدد کےمعاملےمیں پولیس نے جائےوقوع کا نقشہ مرتب کرلیا
  • راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے والے 2افراد گرفتار