2025-11-03@23:53:23 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 448				 
                «راولپنڈی پولیس»:
(نئی خبر)
	پولیس نے 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے احتجاج کو حملہ ہنگامہ آرائی اور حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں نے روڈ بلاک کیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں ایک معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر احتجاج کے واقعے میں شامل 14 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار افراد میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام، منیب احمد، انور زیب، اسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔   پولیس نے 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے احتجاج کو حملہ ہنگامہ...
	راولپنڈی(اوصاف نیوز) راولپنڈی کے علاقے میں معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق، گرفتار افراد میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام، منیب احمد، انور زیب، اسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق، 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے ایک گروہ نے اچانک حملہ کیا، روڈ بلاک کیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد کے بازوؤں پر فلسطینی پرچم بندھا ہوا تھا اور ایک شخص کے ہاتھ میں بیس بال...
	راولپنڈی میں گوجرخان پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مقدمے مدعی نے کہا کہ ملزم ہارون نے میری 13 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گوجرخان پولیس نےواقعے کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے ملزم ہارون کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جا رہا ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ گرفتار ملزم کا چالان عدالت میں کیا جائے گا۔ ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، تشدد ناقابل برداشت ہیں، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
	 راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...
	راولپنڈی میں تمام فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  پبلیک سیکورٹی اہم ایشو ہے، ریسٹورنٹ کمرشل ایریاز میں ہیں جہاں ہزاروں کہ تعداد میں خواتین بچے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  راولپنڈی میں نہایت محفوظ ماحول رہا ہے اور یہاں انٹرنیشنل فوڈ چینز کمرشل ایریا میں ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ماحول ہر صورت پُرامن رہے اور یہ ہماری بھی بلکہ سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ خالد ہمدانی نے بتایا کہ 13 اپریل کی شب چند شر پسند عناصر ڈنڈے تھام کر انٹرنیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر گئے، جہاں عملے اور فیملیز کو ہراساں کیا۔ سی سی ٹی وی...
	راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع ایک نجی فاسٹ فوڈ چین کی برانچ پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر واقعے میں ملوث 10 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ڈی ایس پی کینٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے کہا کہ پولیس نے دن رات محنت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے بارہ رکنی گروہ میں سے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاہد، آصف، عظمت، ناصر...
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کے مختلف شہروں میں غیرملکی فاسٹ فوڈ چینز ’کے ایف سی‘ کی برانچز پر حملے کیے جا رہے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ راولپنڈی میں ایسے ہی ایک حملے کے بعد کے ایف سی کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے راولپنڈی میں موجود ’کے ایف سی‘ کی برانچ پر چند لوگوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو ہاتھ میں بیس بال کا ڈنڈا اٹھائے اور بازؤں پر فلسطینی پرچم باندھے دیکھا گیا۔  حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور گالیاں دیتے رہے۔ حملے کے...
	 راولپنڈی:  تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک ہاشو میں بھتیجے نے چچا کو اراضی کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ولایت اختر کے بیٹے وقاص نے چچا سجاد اختر پر فائرنگ کی جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں خاتون بھی زخمی ہوئی۔ ولایت اختر کے بیرون ملک مقیم بڑے بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر چند ماہ قبل چچا شفاعت کی بیٹی کو طلاق دی تھی۔ سجاد اختر اپنے بھائی شفاعت اختر کے ساتھ ہی اس کے گھر میں رہائش پذیر تھا جبکہ قریب ہی بڑے بھائی ولایت اختر کا گھر ہے۔۔ طلاق دینے اور اراضی کے تنازع پر ولایت اختر اور سجاد و شفاعت وغیرہ...
	راولپنڈی میں زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور اشیا چرانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ گوجرخان پولیس نے کارروائی  کرتے ہوئے زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ زہریلی اشیا کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجر خان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا۔ ملزمہ مقتول کی رقم اور قیمتی اشیا چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔   مزید پڑھیں: لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج...
	راولپنڈی پولیس نے منشیات سپلائرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لیڈی منشیات سپلائر اور افغان باشندے سمیت 13 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے  31 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کریک ڈاؤن سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کیا گیا، وارث خان پولیس نے ملزم ارشد عرف ٹلہ سے 11 کلو 200 گرام چرس اور ملزم جمیل سے 1 کلو 380 گرام چرس برآمد کی۔ دھمیال پولیس نے افغان باشندے ارشاد سے 1 کلو 160 گرام چرس اور پیرودہائی پولیس نے ملزمہ نسیم اختر سے 1 کلو 250 گرام چرس برآمد کی۔ آراے بازار پولیس نے ملزم شعیب سے 3 کلو 600 گرام چرس، ملزم عاطف سے 2 کلو 100...
	  راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو پولیس نے راولپنڈی سے حراست میں لے لیا ۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے نادیہ خٹک اور عمران خان کے کزن قاسم خان کو بھی حراست میں لے لیا۔ خیال رہے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اس سے قبل علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو ہم یہیں بیٹھیں گے۔  Post Views: 3
	راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان کی بہنوں کو راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اڈیالہ جیل پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی پولیس زیر حراست علیمہ خان عمران خان عمران خان کی بہنیں وی نیوز
	اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوگئی۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد کئی کارکنان گرفتار کرلیے گئے۔راولپنڈی پولیس کے کارکنوں کی گرفتاری کے عمل کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما ناکے سے فرار ہوگئے۔بعدازاں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی یقین دہانی پر پولیس نے گرفتار کارکنان کو چھوڑ دیا۔
	راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ پولیس کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس اقدام کی مذمت...
	  علامتی تصویر۔ راولپنڈی میں ہلاک ملزم سے ملنے والا شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا۔ راولپنڈی میں تھانہ چکلالہ کے علاقے میں کار سوار 4 ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے ہلاک ملزم سے ملنے والا شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا۔ ہلاک ملزم کی شناخت شکیل کیانی کے نام سے ہوئی، ملزم پانچ سال سے پنجاب کے انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کی فہرست میں شامل تھا۔ پولیس ترجمان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم گھروں میں ڈکیتی کے بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم شکیل گوجرانوالہ میں قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھا، جبکہ گزشتہ شب ملزمان کی فائرنگ...
	 راولپنڈی:  راولپنڈی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کا آپریشن تیز ہو گیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید اڑھائی سو افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا، جس کے بعد مجموعی تعداد 750 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تین سو سے زائد افغان باشندے پوٹھوہار ڈویژن سے تحویل میں لیے گئے، جبکہ صدر ڈویژن سے اڑھائی سو اور راول ڈویژن سے تقریباً پونے دو سو افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تمام تحویل میں لیے گئے افراد کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کیمپ منتقل کیے گئے افغان شہریوں...
	 راولپنڈی:    راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔  پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کا بھائی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول لڑکے حیدر کا تعلق کلر سیداں سے تھا جبکہ لڑکی لائبہ اپنے بھائی کے ہمراہ دھمیال میں مقیم تھی۔  حیدر نے لائبہ کا رشتہ مانگا تھا تاہم اہل خانہ اس پر راضی نہیں تھے۔ واقعے کے بعد دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات...
	راولپنڈی سے اغواء ہوئے شہری کی بازیابی کے لیے صوابی میں آپریشن کے دوران زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات شہید ہو گئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ہارون حیات آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔  مغوی شہری عباس علی کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے ایک اغواء کار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ راولپنڈی سے اغواء ہوئے شہری کو صوابی میں پولیس آپریشن کر کے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں مغوی عباس علی گزشتہ ماہ 4 تاریخ کو اپنے گھر سے دوستوں کے ساتھ افطاری کا بتا کر گیا جو واپس نہیں آیا تھا۔  فیملی...
	 راولپنڈی:  راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائیڈرز سے موٹرسائیکل چھینے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بائیکیا رائیڈرز سے چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل اور اظہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایپ استعمال کیے بغیر بائیکیا موٹر سائیکل بک کراتے اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیتے تھے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے...
	 راولپنڈی:  پنجاب پولیس کے جوان ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے اور اس حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ تھانہ سنگجانی کی حدود میں راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے ساتھی خاتون کی مدد سے دو افراد کو اغوا کیا جن میں ایک عورت اور تین مرد شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق اغوا کاروں نے دو شہریوں مزائن اور ملوک کو اغوا کیا، اغواکار عورت کے ذریعے شہریوں کو بلا کر اغوا کر لیتے تھے۔ اغوا کاروں میں ملزم شاہد اقبال گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار زائد عثمان اور آفاق طارق طاہر جبکہ اغوا کاروں کی ساتھی نادیہ بھی فرار ہوگئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس...
	ارشاد قریشی : تھانہ رتہ امرال پولیس نے  غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 32 افغان شہریوں کو تحویل میں لے لیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افغانیوں میں سے 22 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈر ہیں۔ تحویل میں لیے گئے 10 افغان شہری کِسی قسم کے کاغذات نہیں رکھتے تھے۔ حراست میں لیے گئے تمام 32 افراد کو ہولڈنگ سینٹر حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا۔مجموعی طور پر اب تک 301 افغان شہری ہولڈنگ کیمپ راولپنڈی لائے گئے۔  روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 18 افراد ہلاک 
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیاراولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے...
	 فوٹو: اے ایف پی  حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان شہریوں کے خلاف راولپنڈی میں بھی کارروائی تیز کردی گئی، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا، پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا، واپس جانے والوں کے لیےخوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو...
	 راولپنڈی:  راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں پولیس ٹیم کو مسلح افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر قمر نامی شہری کی شکایت پر پولیس ٹیم نے ڈھوک گڑھالہ میں مسماتہ یاسمین عالم کے گھر پر چھان بین کے لیے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس سب انسپکٹر ندیم نے موقع پر موجود ملزمان سے دریافت کیا تو وہ مشتعل ہوگئے اور علاقہ مکینوں کو جمع ہونے کی دعوت دی۔ ملزمان نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان افراد میں حسن عباس اور سلیم نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پستول کے بٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی...
	 راولپنڈی:  راولپنڈی پولیس نے 7 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے قبضے سے 14 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔  تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید عرف سیدی سے 4 کلوگرام جبکہ ملزم شعیب سے 3 کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔ صادق آباد پولیس نے ملزم عمران شہزاد سے 1 کلو 800 گرام، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم علی شاہ سے 1 کلو 650 گرام، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ظاہر سے 1 کلو 480 گرام، صدر واہ پولیس نے ملزم شکیل سے 1 کلو 100 گرام اور دھمیال پولیس نے ملزم سہیل اقبال سے 600 گرام چرس برآمد کی۔   سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس منشیات کے ناسور...
	راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔ سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔...
	راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا ۔پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔ سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سمیت...
	راولپنڈی سے اغواء ہونے والے شہری کو صوابی سے بازیاب کروالیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شہری کی بازیابی کےلیے پولیس نے صوابی میں آپریشن کیا، جس کے دوران مغوی شہری بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات کو راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
	راولپنڈی پولیس نے عیدالفطر کے پیش نظر سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 700 سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، عیدالفطر 5000 سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔سی پی او راولپنڈی کے مطابق عید پر ٹریفک کی روانی کےلیے 600 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، ون ویلنگ کی روک تھام کےلیے خصوصی پکٹس قائم گئی ہیں۔سی پی او کے مطابق چاند رات پر شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لئے 30 خصوصی پکٹس قائم ہیں، خصوصی پکٹس پر 400 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عوامی مقامات، پارکس اور قبرستانوں پر بھی600 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، ایلیٹ، ڈولفن فورس، لیڈیز...
	 راولپنڈی:  وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایم ایل ون معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں لیکن پہلے ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں تھا۔ بلوچستان میں عید کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔  راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان واقعات پر قوم مذمت کر رہی ہے، یہ ایک غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، قوم کو اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہونا ہے دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کاہ کہ ہر ڈی ایس ہمیں بتائے کے کن جگہوں پر تجاوزات ہیں، ادارے کی 16 پراپرٹیز سے ہمارا 850 ارب روپے کا تخمینہ...
	راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں جعلی پولیس ملازمین نے دکاندار کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور آن لائن بینکنگ سے رقم ٹراسفر کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں جعلی پولیس ملازمین نے دکاندار سے سنگین واردات کی، ملزمان دکاندار کو اغوا کرکے حبس بیجا میں رکھ کر کرنٹ لگا کے تشدد کیا اور آن لائن بینکنگ ایپ سے بھی رقم ٹرانسفر کی۔ واقعہ سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا نوٹس پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کا نام محمد سلیم جبکہ تعلق آزاد کشمیر کے علاقے لیپا سے ہے اور وہ صادق آباد میں رہائش پذیر تھا جہاں...
	 راولپنڈی:  راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کا تحت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ وسیع ہوگیا ہے جہاں سٹی ٹریفک پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت شہری کےخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کے خلاف مقدمہ تھانہ کینٹ میں سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار عمران سکندر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رضوان سنگر نامی اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک وائرل ہوئی، ویڈیو کو دیگر اسٹاف نے بھی دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو حسین آٹوز کشمیر روڈ کے باہر رانگ پارکنگ پر پارک گاڑی کو اٹھانے کی تھی جس کو باقائدہ چالان ٹکٹ جاری کیا گیا...
	راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ہے۔  سی پی او کے مطابق ایک سال کے دوران 4 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
	پی ٹی آئی کے گرفتار 59کارکن راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس نے راولپنڈی میں زیر حراست پاکستان تحریک انصاف کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ذرائع کے مطابق یہ کارکن راولپنڈی میں درج 29مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے، تاہم اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حوالگی کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر عدالت نے درخواستیں منظور کر لیں تو یہ کارکن ضمانت کے باوجود فوری رہا نہیں ہو سکیں گے اور...
	اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔  پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر یقینی ہو گئی ہے۔ عدالت نے...
	—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت 26 نومبر کے درج مقدمات میں  آج 140 پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنوں کو رینجرز نے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ 26 نومبر کے مقدمات میں اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے 59 جبکہ کوہسار پولیس نے 81 ملزمان کو شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
	راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  اپنے سگے 13سالہ چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  رپورٹ کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملزم اویس نے موبائل نہ دینے پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی وقاص کو قتل کیا۔ دھمیال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ  قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان  قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
	 راولپنڈی:  اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے  گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے  جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر...
	راولپنڈی کے علاقے صدر بیرونی کی پولیس نے  کارروائی کرکے شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق  ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ مالک مکان محمد علی نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ یہ بھی پڑھیں: سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی واقعہ کی اطلاع پر صدر بیرونی پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں سے زیادتی، یا ہراسممٹ ناقابل...
	راولپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ  میں پیشہ ور گداگری کا بڑا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مختلف پلازوں میں مقیم 47 پیشہ ور گداگر وں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 14خواتین اور 2 ٹرانس جینڈر بھی شامل ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ  تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیشہ ور گداگری میں ملوث بڑا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان کو  بھی گرفتار کیا گیا ہے، نیٹ ورک کم عمر بچوں کوبھی گداگری کے لیے استعمال کرنے میں ملوث ہے۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان لاہور ، فیروز والا، بورے والا اور ڈی جی خان سے افراد کو لا کر گداگری کرواتے تھے جس کیلئے ملزمان گداگروں کو اپنی ٹرانسپورٹ پر مخصوص...
	سٹی 42 : راولپنڈی میں 21 رمضان المبارک کو شہادت امام علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس عزا خانہ مبارک بانو موہن پورہ سے برآمد ہوگا۔  جلوس فوارہ چوک، راجہ بازار، جامع مسجد روڈ سے ہو کر امام بارگاہ قدیم جا کر اختتام پذیر ہوگا۔  تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد حسین مقدسی میڈیا ٹاک کریں گے، 3500 پولیس اہلکار و افسران جلوس کی ڈیوٹی پر معمور کئے گئے ہیں۔  پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ رہے ہیں، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔  ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا   جلوس کے روٹ پر داخلی، خارجی راستوں کے علاوہ تمام راستے سیل کئے...
	 راولپنڈی:  راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں نامعلوم افراد نے شناخت کر کے 16 سالہ لڑکے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود شکریال میں 16 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا ، جس پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ زخمی ہونے والے لڑکے کا نام شاہان ہے جسے 4 افراد نے روکا اور نام پوچھ کر شناخت کے بعد ڈنڈوں سے تشدد کیا پھر ٹانگ پر گولیاں ماریں۔ پولیس نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کے بجائے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تاہم اس واقعے کی تحقیقات کو وسیع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری...
	 راولپنڈی:  الیکٹرانک کرائمزکے خلاف کارروائی کا اختیار ملنے کے بعد راولپنڈی میں پیکا قانون کے تحت ٹک ٹاکر کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ عسکری ادارے کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف الیکٹرانک کرائمز کے الزام میں مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505، پیکا ایکٹ 2016کی دفعہ 20کے تحت درج کیا گیا ہے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر حکومت، قومی اور عسکری اداروں اور...
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے نیو ٹاؤن کے علاقے کی کمرشل مارکیٹ میں گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی۔  پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما تانیہ گل کی گاڑی پر کی گئی۔ تانیہ گل فائرنگ میں محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔  ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو واقعے کی تحریری درخواست دے دی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام پر سی سی ٹی وی ویڈیو کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ
	  علامتی تصویر۔ راولپنڈی کے نیو ٹاؤن کے علاقے کی کمرشل مارکیٹ میں گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما تانیہ گل کی گاڑی پر کی گئی۔ تانیہ گل فائرنگ میں محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو واقعے کی تحریری درخواست دے دی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام پر سی سی ٹی وی ویڈیو کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
	راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں میں بیوہ خاتون و اس کے جیٹھ کے  گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے سمیت 2 بھائیوں اور نقدی و زیورات غائب کرنے پر پولیس اہلکار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مسماتہ لبنی بی بی نے تھانہ صدر بیرونی کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ بیوہ اور نجی سکول میں آیا کی ڈیوٹی کرتیں ہوں،  اسکول والوں نے جگہ خرید کردی جس ایک این جی او نے گھر بنا کر دیا ہے، میں خود جیٹھ کے گھر رہتی ہوں جب کہ چھوٹا بھائی فرحان میرے زیر تعمیر مکان پر رہتا جو دیکھ بھال کرتا ہے۔ 2 ماہ قبل میرا بڑا بھائی زبیر بھی میرے...
	راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرکے 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  رپورٹ کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میری بیٹی سٹیشنری کا سامان لینے گئی تو دوکاندار  جہانگیر نے نازیبا حرکات کیں، ویسٹریج پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔  ایس پی پوٹھوہار  طلحہ ولی نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، بچوں، خواتین سے زیادتی، ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
	 راولپنڈی:  کہوٹہ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے جنگل میں شکار کے لیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ مقتول جنگل میں شکار کے دوران اچانک گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا تاہم کہوٹہ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی جو ملزم مقتول کا عزیز نکلا، ملزن نے ماضی کی خلش کی بنا پر قتل کیا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر یس پی صدر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
	 راولپنڈی:  مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمہ حنا کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے زیورات میں ہار سیٹ، دو کڑے، دو بالیاں اور ایک انگوٹھی شامل ہیں۔  ورگاہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تمام زاویوں سے تفتیش کی، جس کے نتیجے میں ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزمہ نے واردات کا انکشاف کیا۔   پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ...
	 راولپنڈی:  گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی 13 سالہ خالہ زاد سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم بلال نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
	راولپنڈی پولیس نے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں پڑوسی نے ہمسایے پر آرا مشین سے حملے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ایک شخص کو آرا مشین سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد متاثرہ فیملی نے تھانہ نصیر آباد پولیس کو تحریری درخواست دی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ملزم ذاکر خان نے مستری کے ہمراہ حملہ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے درخواست وصول کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔...
	---فائل فوٹو  راولپنڈی کے تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی اور اقدامات قتل کے مقدمات میں اشتہاری تھا، سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تھی۔
	راولپنڈی کے علاقے میں واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ  ملزم عمر نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا، حکام نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہار  طلحہ ولی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، ہراسمنٹ  نا قابل برداشت ہیں، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
	راولپنڈی: جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے خاتون سے رقم، زیورات ہتھیانے والا ملزم گرفتار
	راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس  نے  کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے رقم ارو زیورات ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف خاتون نے مقدمہ درج کرایا تھا، مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم نے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے  رقم و زیورات لیے۔ کلر سیداں پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،  خواتین سے زیادتی، تشدد اور...
	انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے کہا کہ ملزم نے مئی 2023 میں شہری پر فائرنگ کی اور اس کا ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے کہا کہ مختلف مقدمات میں بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ۔سی پی او نے کہا کہ خصوصی سیل پاکستان سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے  6 ماہ سے کام کر رہا ہے۔
	سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مقامی کمیونٹی کی سہولت کے پیش نظر مری روڈ پر چاندنی چوک میں ایک جدید ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کے اصول سکھانا ہے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولیات اور روڈ سیفٹی کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس اب دنیا بھر میں کارآمد ہوگا  نئے ڈرائیونگ اسکول میں پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ذریعے عملی تربیت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر مکمل عبور حاصل ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے تاکہ شہری بغیر کسی اضافی دقت...
	راولپنڈی، پولیس کا مقابلے میں 13سالہ نوجوان کی ہلاکت کا دعوی، لواحقین کا جعلی مقابلے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025  سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس ) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں سلمان نامی 13 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر جعلی مقابلے کا الزام عائد کر دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے سلمان کو 25 فروری کی صبح 3بجے گھر سے گرفتار کیا تھا اور بعد میں اسے جعلی مقابلے میں قتل کر دیا۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر سے 2لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے زیور بھی اٹھا لیا تھا۔اہل خانہ کا موقف ہے کہ سلمان...
	 فوٹو فائل راولپنڈی میں پولیس نے نوجوان کے والدین کی جانب سے جعلی پولیس مقابلے کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ مارا گیا نوجوان سلمان ڈکیت گینگ کا رکن اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے سے متعلق پولیس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مارا گیا 18/19 سال کا سلمان ڈکیت گینگ کا رکن اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ سلمان نے چند روز قبل ڈکیتی میں شاہ فیصل نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارا گیا نوجوان پولیس پر فائرنگ کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہوا۔ سلمان کے ہمراہ ایک افغان لڑکا خلیل بھی ہلاک ہوا، ملزمان سے...
	ارشاد قریشی : راولپنڈی میں  سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے دوران انسداد ون ویلنگ کیلئے اینٹی ون ویلنگ سکواڈتشکیل دے دیا،  سی ٹی او بینش فاطمہ  کا کہنا ہے کہ  اینٹی ون ویلنگ سکواڈ میں  60 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ہے۔   رمضان المبارک کے دوران ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پانچ سپیشل سکواڈ تشکیل دیے ہیں ۔   اسکواڈز میں 07 ڈی ایس پیز /سرکل آفیسرز، 07 سینئر ٹریفک وارڈنز، 49 ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسٹنٹس شامل ہیں ،سکواڈز سحری کے اوقات چار بجے سے 07 بجے تک اور افطاری کے بعد شام 07 بجے سے رات ایک بجے تک کام کریں گے۔ اہم شاہراؤں پر خصوصی پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں جہاں ون ویلنگ...
	راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں مںینہ پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ملزمان کی ہلاکت کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ  مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 13 سالہ بچے سلیمان کے لواحقین نے ہوش روبا انکشافات کیے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق لواحقین نے بچے کی موت کو پولیس حراست میں تشدد کے بعد مقابلے میں ماورائے عدالت قتل قرار دے دیا۔  بچے کے چچا انار گل نے کہا کہ 13 سالہ سلیمان کے والد کی کمر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے، والد بستر پر جب کہ بھتیجا سلیمان ہمارے ساتھ فروٹ سبزی منڈی میں کام کرتا ہے ۔ ورثا کا کہنا تھا کہ 25 فروری کو پولیس گھر آئی  تو ہم نے 13 سالہ سلیمان کو خود حوالے...
	 راولپنڈی:  صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے 10 لاکھ سے زائد مالیتی طلائی زیورات اور مسروقہ رقم 1 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کرلی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان سے شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے 3 موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں حسن عباس اور نعیم شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہیں۔ ایس پی راول کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
	اولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جب کہ  پولیس کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، ہلاک ڈاکوں نے چند روز قبل شہری کو ڈکیتی کے دوران گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 مبینہ ملزمان ہلاک ہوگے، ملزمان کا فائر کانسٹیبل وسیم عباس کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے، ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت سلمان اور خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے برآمد موٹر سائیکل کچھ روز قبل ڈکیتی کے دوران چھینا گیا تھا، ملزمان نے...
	راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ  کر واقعے کی تحقیقات کیں تو خاتون کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم شوہر عبدالسلام کو  فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
	—فائل فوٹو راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
	راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے9 مئی کے مظاہروں کے دوران اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیرائو جلائو اور پولیس افسروں و اہلکاروں پر حملوں کے11  الگ الگ مقدمات کی سماعت مکمل چالان پیش نہ ہونے کے باعث15 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے بیشتر مقدمات میں مکمل چالان پیش نہ کئے جا سکے جس پر عدالت ملزموں میں چالان کی نقول تقسیم نہ کر سکی۔ عدالت نے حاضری کے بعد سماعت15 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ پر چالان کی مکمل کاپیاں اور ریکارڈ عدالت میں جمع کروائے۔
	پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دن اسٹیڈیم کے باہر سے ایک شخص کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک جیکٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ اس کے پاس سے رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسٹیڈیم: چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج اس حوالے سے پولیس ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے کچھ فاصلے پر فیض آباد کے قریب ایک مشتبہ شخص کو دیکھا گیا جس کے ساتھ اس کی بیوی بھی موجود تھی پولیس نے جب شخص کو گرفتار کیا تو اس شخص کی...
	ریلویز پولیس راولپنڈی  نے  گھر سے 14 لاکھ سے زائد رقم لیکر فرار ہونے والا بچہ ورثا کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عصمت اللہ گھر والوں سے ناراض ہوکر الماری سے 14 لاکھ 30 ہزار چھپا کر نکل گیا، پولیس نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر 3 کمسن بچوں کو دیکھ کر پوچھ گچھ کی جس دوران عصمت اللہ نے بتایا کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر آیا ہے اور سیر و تفریح کیلئے فیصل آباد جانا چاہتے ہیں۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق عصمت اللہ کے بیگ سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی بڑی رقم بھی برآمد ہوئی، ریلویز پولیس نے تینوں بچوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا، بچوں کے ورثا کے ساتھ رابطہ کرکے بچوں کو بحفاظت حوالے کیا گیا۔ ایس پی...
	 راولپنڈی:  ریلوے پولیس راولپنڈی نے دیانت داری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک  لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کا سامان حقیقی مالک کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر خاتون ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے فیملی کے ہمراہ کراچی سے حویلیاں ریلوے اسٹیشن پہنچی،  اسی دوران اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گئی تھی، کانسٹیبل فیاض حسین نے چیکنگ کے دوران بیگ کو ٹرین سے ڈھونڈ نکالا۔ بیگ میں مسافر کے 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور کپڑے موجود تھے۔ بیگ کو ایس ایچ او حویلیاں کی موجودگی میں حقیقی مالک راحیلہ بی بی کے حوالے کیا گیا۔ راحیلہ بی بی نے بیگ کی واپسی پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
	 راولپنڈی:  موٹروے ایم ون غازی انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس بونیر سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی جس میں 8 سواریاں اور 2 عملے کے ارکان موجود تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کیا گیا تھا تاہم زخمیوں میں سے تین افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مزید کارروائی جاری ہے۔
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی، اچانک پتنگ کی ڈور چہرے پر پھرنے سے بچی زخمی ہوگئی۔ بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، راولپنڈی میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہونے کے باجود خلاف ورزی جاری ہے، پولیس حکام سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔  پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 137 ملزم گرفتار راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 137...
	 راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے راولپنڈی پولیس مقابلے میں کانسٹیبل سمیت 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا، راولپنڈی گولی لگنے سے ایک مبینہ ملزم بھی زخمی ہوگیا۔   Tagsپاکستان
	اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24،25 اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام ترجمان کے مطابق 24،25 اور 27 فروری کو ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہوگا۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے۔ ٹریفک...
	راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور  2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔  رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے،  دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی...
	راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس نے چیمپنئز ٹرافی کے میچز کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپنئز ٹرافی میچز کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ، جس میں بتایا کہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد اور روانگی پرمری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل بند رہے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک فیض آباد سے ایکسپریس وے بھیجی جائے گی اور راولپنڈی، اسلام آباد جانے والوں کو چاندنی چوک اور رحمان آباد سے بھیجا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے آنے والوں کو فاروق اعظم روڈ اور کری روڈ بھیجاجائےگا جبکہ دوران...
	 راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو مساجد سے اعلانات کر کے خبردار کر دیا۔راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے اعلانات میں کہا ہے کہ پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 179 افراد گرفتارڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے سینکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں، پولیس نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ سے باز رکھیں۔اس کے علاوہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی موبائل ٹیموں کا گشت بھی جاری ہے اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مختلف علاقوں...
	—فائل فوٹو پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، جس میں 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 179 افراد گرفتارڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے سینکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں، پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کریک ڈاؤن کیا ہے۔اس کریک ڈاؤن میں گرفتار ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔
	پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، جس میں 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ اس کریک ڈاؤن میں گرفتار ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال صوبے بھر میں 12 ہزار 525 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 11 ہزار 866 مقدمات درج کیے گئے۔ 
	 راولپنڈی:  راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کے اغوا برائے تاوان کا مطالبہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ہی بیٹے کے اغوا اور پھر تاوان کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو اطلاع دینے والی ملزمہ صوفیہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صوفیہ نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے، اس پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی ،تحقیقات  پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔ ملزمہ نے اپنے شوہر سے  15 لاکھ  بٹورنے کی خاطر بوگس کال کرنے کا انکشاف کیا۔ رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام...
	  راولپنڈی:   نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلر کو گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم حیدر خان سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر گن، 10 پسٹل اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ نصیرا ٓباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو اس میں سے اسلحہ برآمد ہوا، ملزم نے کے پی سے اسلحہ لا کر سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، اسلحہ و منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔  ...
	 راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی  رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں  دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ  پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم  وغیرہ کا سجیل اور مزمل  وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا، انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک  آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے کہ...
	راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم وغیرہ کا سجیل اور مزمل وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا،  انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے...
	— فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں سے 100 پتنگ باز گرفتار کر لیے۔ لاہور: پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 49 گرفتارلاہور میں پولیس نے چھٹی کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 49 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے 2 آن لائن پتنگ سپلائرز کو بھی گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 10 ہزار پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق راولپنڈی شہر میں پتنگ اڑانے، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہے۔پتنگ بازی کے خلاف شہریوں کی آگاہی کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔
	راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر بھتیجی کو جان سے مارا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لاش کی تدفین کرا دی اور واقعہ کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: لڑکی کا غیرت کے نام پر مبینہ قتل لاہور‘ 14 برس کے دوران غیرت کے نام پر...
	راولپنڈی میں گلی سے نامعلوم کم سن لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔  پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان سے نامعلوم کم سن لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کو رات گئے گلی میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کم سن لڑکے کو ملزمان نے گلے پر تیز دھار آلہ پھیر کر قتل کیا۔تھانہ صادق آباد پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے فرانزک شوائد حاصل کیے گئے۔
	 راولپنڈی:  خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے پولیس  نے چھاپا مارا، جس میں ایلیٹ فورس بھی شریک تھی۔ کارروائی کے دوران  ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی محمد سہیل شدید زخمی جب کہ کانسٹیبل شہباز ریاض زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشن کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ اشتہاریوں کے ساتھ مزاحمت میں اہل کار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پولیس دہرے قتل کے خطرناک اشتہاری ملزمان کا تعاقب کررہی ہے۔ ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد بھاری نفری کو...
	  راولپنڈی: پولیس نے آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والے ایک سپلائر کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی ہیں۔ ملزم سوشل میڈیا پر ایک پیج بنا کر اندرون و بیرون ملک پتنگیں بیچ رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پتنگ بازی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
	—فائل فوٹو پولیس نے راولپنڈی میں آن لائن پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں 1 سپلائر کو گرفتار کر کے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں بر آمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پتنگ بیچنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیج بنا رکھا تھا۔