راولپنڈی؛ 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، 10 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
راولپنڈی:
صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے 10 لاکھ سے زائد مالیتی طلائی زیورات اور مسروقہ رقم 1 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کرلی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان سے شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے 3 موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں حسن عباس اور نعیم شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہیں۔
ایس پی راول کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔