راولپنڈی میں امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے لیے انتظامات سخت
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
سٹی 42 : راولپنڈی میں 21 رمضان المبارک کو شہادت امام علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس عزا خانہ مبارک بانو موہن پورہ سے برآمد ہوگا۔
جلوس فوارہ چوک، راجہ بازار، جامع مسجد روڈ سے ہو کر امام بارگاہ قدیم جا کر اختتام پذیر ہوگا۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد حسین مقدسی میڈیا ٹاک کریں گے، 3500 پولیس اہلکار و افسران جلوس کی ڈیوٹی پر معمور کئے گئے ہیں۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ رہے ہیں، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
جلوس کے روٹ پر داخلی، خارجی راستوں کے علاوہ تمام راستے سیل کئے گئے ہیں۔
جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے میونسپل کارپوریشن آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی میں 4 سالہ بچہ والد کی پستول سے کھیلتے ہوئے اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق
راولپنڈی کے تھانہ علاقے ڈھیری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں چار سالہ بچہ والد کے لوڈ پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے دم توڑ گیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرسیداں کے علاقے ڈھیری کے رہاہشی محمد گل کا چار سالہ بیٹا آیان گل والد کے کمرے میں بستر پر لیٹا ہوا تھا کہ اس دوران اُس کو والد کا لوڈڈ پستول نظر آیا جس کے ساتھ وہ کھیلنے لگا۔
کھیل کے دوران اچانک گولی چلی جو بچے کہ کنپٹی کے قریب سے لگتی ہوئی گردن سے نکل گی جس سے بچہ موقع پر دم توڑ گیا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق متوفی بچے کا والد پراپرٹی اور کپڑے کا کاروبار کرتا ہے جس نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا اور اُس میں واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی بیان میں بچے کا والد کا کہنا تھا کہ پسٹل لائسنس یافتہ ہے جو لوڈ حالت میں بستر پر تکیے کے نیچے پڑا ہوا تھا،
بیٹے کے پاؤں میں موچ آئی ہوتی جسکو ڈاکڑ نے آرام کے کہہ رکھا تھا لیکن وہ صحن میں کھیل رھا تھا جسکو میں نے خود کمرے میں آرام کرنے کے لیے بھیجا اور وہ بستر پر لیٹ گیا اور اس دوران پستول اسکے ہاتھ آیا جس سے اُس نے کھیلنا شروع کردیا۔
اس دوران اتفاقیہ گولی چل کر اسکو لگ گئی اور وہ موقع پر دم توڑ گیا۔