موٹروے ایم ون پر مسافر بس کو حادثہ، 3افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
موٹروے ایم ون غازی انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس بونیر سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی جس میں 8 سواریاں اور 2 عملے کے ارکان موجود تھے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کیا گیا تھا تاہم زخمیوں میں سے تین افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مزید کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6