راولپنڈی: لیڈی منشیات فروش، افغان باشندے سمیت 13 سپلائرز گرفتار، 31 کلو چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
راولپنڈی پولیس نے منشیات سپلائرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لیڈی منشیات سپلائر اور افغان باشندے سمیت 13 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے 31 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کریک ڈاؤن سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کیا گیا، وارث خان پولیس نے ملزم ارشد عرف ٹلہ سے 11 کلو 200 گرام چرس اور ملزم جمیل سے 1 کلو 380 گرام چرس برآمد کی۔ دھمیال پولیس نے افغان باشندے ارشاد سے 1 کلو 160 گرام چرس اور پیرودہائی پولیس نے ملزمہ نسیم اختر سے 1 کلو 250 گرام چرس برآمد کی۔
آراے بازار پولیس نے ملزم شعیب سے 3 کلو 600 گرام چرس، ملزم عاطف سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کی۔ گوجر خان پولیس نے ملزم واجد سے 2 کلو 100گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم شہباز سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم اسد ضیاء سے 1 کلو 670 گرام چرس، ملزم حکیم گل سے 1 کلو 260 گرام چرس برآمد کی۔
روات پولیس نے ملزم گلفراز سے 1 کلو 580 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم اشتیاق سے1 کلو 420 گرام چرس، ملزم یاسر سے1 کلو 160 گرام چرس برآمد کی۔
سی پی او کے مطابق نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اُتارنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرام چرس برآمد کی پولیس نے ملزم سے 1 کلو
پڑھیں:
غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی سلنڈرز اور اوور لوڈنگ کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو گاڑیاں بند کر دی گئیں جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک کریک ڈاؤن کے دوران 1500 سے زائد گاڑیوں کو بند کیا جا چکا ہے۔ آپریشن کے دوران 60 سے زائد اسکول بچوں کو غیر محفوظ گاڑیوں سے نکال کر ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین کو غیر محفوظ ٹرانسپورٹ کے خطرات سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی ہے کہ اسکول وینز کی چیکنگ کو اولین ترجیح دی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ غیر قانونی گیس سلنڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔