راولپنڈی: افغان شہریوں کیخلاف آپریشن میں تیزی،140 کو حراست میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیاراولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کیمپ میں
پڑھیں:
چلاس: سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک نالہ میں پیٹ کے امراض بڑھ گئے
تصویر سوشل میڈیا۔گلگت بلستان کے شہر چلاس کے سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک نالہ میں آلودہ پانی پینے کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تھک نالہ کے علاقے میں عوام کے لیے قائم کیے جانے والے واحد میڈیکل کیمپ میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
میڈیکل کیمپ کے انچارج اعجاز خان نے بتایا کہ اس پوری وادی کے لیے بنایا گیا واحد بیسک ہیلتھ یونٹ سیلاب میں بری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد ایک ٹینٹ میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب کے بعد علاقے میں پیٹ کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، ادویات کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔ انتظامیہ سے مزید ادویات طلب کی گئی ہیں۔