عمران خان کی تین بہنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو پولیس نے راولپنڈی سے حراست میں لے لیا ۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے نادیہ خٹک اور عمران خان کے کزن قاسم خان کو بھی حراست میں لے لیا۔
خیال رہے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔
اس سے قبل علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو ہم یہیں بیٹھیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔
مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔
پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔