راولپنڈی میں تمام فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  پبلیک سیکورٹی اہم ایشو ہے، ریسٹورنٹ کمرشل ایریاز میں ہیں جہاں ہزاروں کہ تعداد میں خواتین بچے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  راولپنڈی میں نہایت محفوظ ماحول رہا ہے اور یہاں انٹرنیشنل فوڈ چینز کمرشل ایریا میں ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ماحول ہر صورت پُرامن رہے اور یہ ہماری بھی بلکہ سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

خالد ہمدانی نے بتایا کہ 13 اپریل کی شب چند شر پسند عناصر ڈنڈے تھام کر انٹرنیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر گئے، جہاں عملے اور فیملیز کو ہراساں کیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے 48 گھنٹوں میں مرکزی ملزم سمیت  دس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام فوڈ چینز اور کمرشل مارکیٹس میں اہلکار تعینات کردیے ہیں جبکہ جہاں خطرہ  ہے وہاں سیکورٹی بڑھائی ہے، مہذب دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا نہ ہی ایسا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امن امان کا مسئلہ پیدا کرنے کی ایسی کوئی ایکٹیویٹی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

خالد ہمدانی کے مطابق غیر ملکی فوڈ چین پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاید، آصف، عظمت، ناصر، حمزہ  شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد تمام فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس نفری تعینات کی گئی ہیں جبکہ ہم شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے سیمینار بھی کرائیں گے۔

سی سی پی او کے مطابق اس پر بھی رائے لے رہے ہیں کہ آئندہ کوئی عوام کو اس طرح ہراساں کرے تو اسکے خلاف انسداد دہشتگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔ ہماری کوشش ہے احتجاج کے لیے جگہوں کو مختص کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے بتایا کہ

پڑھیں:

کراچی: رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار

کراچی:

عزیز آباد تھانے کی پولیس ٹیم رکشے سمیت چھیننے والے دنبے اور جوہر آباد سے سوزوکی کے ساتھ قربانی کی چھینی گئی 2 گائے برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ منزل کے قریب سے چھینے گئے دبنے کے مالک کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی اور مذکورہ واقعات کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس ٹیم تشکیل دی، جس نے کامیاب کارروائی کی۔

ایس ایچ او عزیز آباد عامراعظم نے بتایا کہ انہوں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سخت جدوجہد کے بعد قربانی کے جانور چھیننے والے گینگ کا سراغ لگا کر 3 کارندوں کو گرفتار کیا اور گزشتہ روز سوزوکی سمیت چھینی گئیں 2 قربانی کی گائے اور چند روز قبل عائشہ منزل سے لوڈر رکشے سمیت چھینے جانے والے 4 دنبوں میں سے 2 دنبے برآمد کرلیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ واردات کے بعد چھینا گیا لوڈر رکشا موسیٰ کالونی کے قریب سے لاوارث حالت میں مل گیا تھا۔

ایس ایچ او عزیز آباد نے بتایا کہ پولیس ٹیم گینگ میں شامل دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی، تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • امریکا میں سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے: شیری رحمٰن
  • کراچی، رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ، عیدالاضحیٰ کے دوران 2 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کیلئے ڈیوٹی دینگے
  • کراچی: اے وی ایل سی کے دفتر سے شہری بازیاب، اغوا میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار
  • کراچی، اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار
  • راولپنڈی: 7 ماہ کی بچی اغواء کے بعد قتل، 10 سالہ ملزم گرفتار
  • ​انڈیا – بھاڑ میں جاؤ – اشتیاق ہمدانی کے سوال پر طارق فاطمی کا جواب
  • لاہور پولیس کا عیدالاضحیٰ پر سکیورٹی پلان جاری