راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی پولیس نے 7 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے قبضے سے 14 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید عرف سیدی سے 4 کلوگرام جبکہ ملزم شعیب سے 3 کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔
صادق آباد پولیس نے ملزم عمران شہزاد سے 1 کلو 800 گرام، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم علی شاہ سے 1 کلو 650 گرام، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ظاہر سے 1 کلو 480 گرام، صدر واہ پولیس نے ملزم شکیل سے 1 کلو 100 گرام اور دھمیال پولیس نے ملزم سہیل اقبال سے 600 گرام چرس برآمد کی۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کے تعاون سے منشیات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے ملزم سے 1 کلو
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نقب زنی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے۔
نامعلوم ملزمان ایک بند گھر سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقدی اور 15 تولے زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری شکیل خان کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا، واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔