9 مئی، پولیس 11 مقدمات کے مکمل چالان پیش نہ کر سکی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے9 مئی کے مظاہروں کے دوران اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیرائو جلائو اور پولیس افسروں و اہلکاروں پر حملوں کے11 الگ الگ مقدمات کی سماعت مکمل چالان پیش نہ ہونے کے باعث15 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے بیشتر مقدمات میں مکمل چالان پیش نہ کئے جا سکے جس پر عدالت ملزموں میں چالان کی نقول تقسیم نہ کر سکی۔ عدالت نے حاضری کے بعد سماعت15 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ پر چالان کی مکمل کاپیاں اور ریکارڈ عدالت میں جمع کروائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔