پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا ۔پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔
سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سمیت سیاستدانوں نے عیداپنے آبائی شہروں میں منائی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سکیورٹی پلان
پڑھیں:
راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
راولپنڈی کی عدالت میں پیشی پر آیا قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ٹیکسلا کچہری کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیشی پر آئے ملزم قدیر سمیت پولیس کانسٹیبل عابد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل عابد نے جان پر کھیلتے ہوئے پیشی پر آئے ہوئے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اس دوران کانسٹیبل عابد کو بھی گولی لگی، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ٹیکسلا پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت امین شاہ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے، پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلیے۔
پولیس کے مطابق ملزم قدیر کو 2019ء کے قتل اور ضرر کے مقدمہ میں پیشی کے لئے عدالت لایا گیا تھا۔
فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا اور ایس پی پوٹھوہار کو فوری انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔