پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
راولپنڈی پولیس نے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
فائل فوٹوکراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں پولیس مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا ڈاکو فیاض اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ سرجانی خدا کی بستی میں ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں زخمی ڈاکو سمیت اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے 3 پستول، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان ملا ہے۔