بلوچستان میں عید کے بعد ٹرین سروس بحال ہوگی، وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایم ایل ون معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں لیکن پہلے ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں تھا۔ بلوچستان میں عید کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان واقعات پر قوم مذمت کر رہی ہے، یہ ایک غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، قوم کو اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہونا ہے دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کاہ کہ ہر ڈی ایس ہمیں بتائے کے کن جگہوں پر تجاوزات ہیں، ادارے کی 16 پراپرٹیز سے ہمارا 850 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ اس وقت ریلوے کا خسارہ پینشن کا ہے،ہم سے حکومت پینشن اٹھا لے اور پیسہ دے تو اس طرح ریلوے اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے صرف ڈیڑھ سو کنٹینر اٹھا رہا ہے، لوگ اپنی ویگن لائیں اور ہمارے ساتھ چلائیں۔ ریلوے پولیس کے گریڈ پنجاب پولیس کے برابر کر دیئے ہیں، 15 سو لوگ بھرتی کرنے جا رہے ہیں،ریلوے پولیس کے پاس ٹریننگ ہے نہ کیپسٹی ہے۔ انقلابی اقدامات سے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
اُن کا مزید کہان تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے ہمیں زچ پہنچائی گئی لیکن ہم نے دشمن کو اس کا جواب دیدیا ہے، یہ سازش ہے کہ بلوچستان میں پنجابی کو ماریں گے تو پنجاب میں خون ریزی ہو گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے،دو برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ ہیں،رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔
خواجہ آصف کاکہناتھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025مزید :