راولپنڈی پولیس نے 32 افغانیوں کو تحویل میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
ارشاد قریشی : تھانہ رتہ امرال پولیس نے غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 32 افغان شہریوں کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افغانیوں میں سے 22 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈر ہیں۔ تحویل میں لیے گئے 10 افغان شہری کِسی قسم کے کاغذات نہیں رکھتے تھے۔
حراست میں لیے گئے تمام 32 افراد کو ہولڈنگ سینٹر حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا۔مجموعی طور پر اب تک 301 افغان شہری ہولڈنگ کیمپ راولپنڈی لائے گئے۔
روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 18 افراد ہلاک
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جرمنی؛ گستاخِ اسلام کو چاقو مارنے کے الزام میں افغان نژاد شخص کو عمر قید
جرمنی کی ایک عدالت نے افغان شہری کو اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مئی 2024 میں ہونے والے اس واقعے میں ایک پولیس افسر ہلاک جب کہ پانچ شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔
یہ حملہ مغربی شہر مانہائیم میں اسلام مخالف تنظیم پیکس یورپا کے ایک احتجاجی مظاہرے میں کیا گیا تھا جس میں مقرر نے مبینہ طور پر مذہبِ اسلام کی گستاخی کی تھی۔
سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش جس پر اس نے پولیس پر بھی چاقو کے وار کیے تھے۔
ملزم کی شناخت صرف سلیمان اے کے نام سے ظاہر کی گئی ہے جس کے پاس سے شکار کے لیے استعمال ہونے والا ایک بڑا چاقو برآمد ہوا تھا۔
اس حملے کے دوران ملزم بھی شدید زخمی ہوگیا تھا جو کئی روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل رہا اور جون 2024 میں عدالتی تحویل میں منتقل کر دیا گیا۔
استغاثہ کے مطابق سلیمان اے کے شدت پسند تنظیم داعش سے نظریاتی روابط تھے، تاہم اسے دہشت گردی کے بجائے قتل اور اقدامِ قتل کے الزامات کے تحت مجرم قرار دیا گیا۔