راولپنڈی: آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے نیو ٹاؤن کے علاقے کی کمرشل مارکیٹ میں گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما تانیہ گل کی گاڑی پر کی گئی۔ تانیہ گل فائرنگ میں محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو واقعے کی تحریری درخواست دے دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام پر سی سی ٹی وی ویڈیو کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
کراچی(نیوز ڈیسک)کلفٹن سی ویو کےقریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مردکی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ سرکاری افسرتھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پرگاڑی میں گیس بھرنے سےموت ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
Post Views: 5