راولپنڈی: خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے میں واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم عمر نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا، حکام نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوراولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل تھے، گینگ میں شامل ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے ہنی ٹریپ کا بین الاضلاعی گینگ گرفتارانہوں نے کہا کہ دونوں گینگ ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزمان سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔