Express News:
2025-11-27@18:51:08 GMT

راولپنڈی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

راولپنڈی:

تحصیل کہوٹہ کے علاقے نوگراں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے اور اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا  شروع کر دیے گئے ہیں اور مقتولین کی  شناخت نصیر ، بشارت اور شہزاد اکبر   کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شہزاد علی اور غضنفر خان زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول آپس میں رشتہ دار ہیں تاہم مزید تفصیلات و وجوہات کے لیے چھان بین کی جارہی ہے تاکہ صورت حال واضع ہو۔

کہوٹہ میں تہرے قتل کے واقعے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے اور قتل کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افراد جاں بحق فائرنگ سے

پڑھیں:

رحیم یار خان میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

—فائل فوٹو

رحیم یار خان کے تھانہ بھونگ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ اس دوران اہل علاقہ اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیے مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے انڈے سپلائی کرنے والے 2 افراد زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر 8 سال کا احمد اور 10 سال کا شاہ زیب جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے اور ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وائٹ ہاؤس فائرنگ کا واقعہ: امریکی فوج کا سابق افغان معاون حملہ آور کے طور پر گرفتار
  • رحیم یار خان:ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق, ملزمان فرار
  • رحیم یار خان: ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 کمسن بھائی جاں بحق
  • رحیم یار خان میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق
  • کراچی میں گھر پر حملہ، 15 ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  •  کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی
  • راولپنڈی پولیس نے لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا مقدمہ درج کرلیا
  • راولپنڈی؛ لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد  کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
  • لڑکی پر تشدد کی ویڈیو، متاثرہ نے خود سامنے آکر سب بتادیا