Express News:
2025-10-13@15:31:04 GMT

راولپنڈی پولیس نے تحریک لبیک کے 65 کارکن گرفتار کر لیے 

اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT

جامعہ غوثیہ ضیاء العلوم مسجد میں چھاپے کے دوران  راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے 65 تحریک لبیک کے کارکن گرفتار کر لیے۔

مسجد جامعہ غوثیہ ضیاء العلوم میں پولیس تعینات کرکے مسجد سیل کر دی گئی،  تھانہ سول لائن پولیس نے ایس ایچ او کی نگرانی میں کارروائی کی۔

دوسری جانب شہر بھر کے راستے دوسرے دن بھی مکمل بند ہیں، مری روڈ پر داخلہ کی گلیاں بھی مکمل سیل ہیں۔

ٹرانسپورٹ اڈے، گڈز ٹرانسپورٹ، ہول سیل منڈیاں، الیکٹرانکس، جیولری مارکیٹس بھی بند ہیں، تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز یونیورسٹیاں بھی مکمل بند ہیں، میٹرو بس سروس دوسرے دن بھی بند ہے، بائیکیا سروس بھی بند کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کا ممکنہ احتجاج؛ راولپنڈی کنٹینر سٹی بن گیا، ہزاروں اہلکار تعینات، میٹرو سروس معطل، معمولات زندگی مفلوج

ادھر اڈیالہ جیل سے کسی بھی ملزم کو دوسرے دن بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا، راستوں کی بندش سے عدالتوں میں ملزمان کی پیشیاں نہ ہوسکیں۔

ضلع کچہری صبح سے ہی ویران رہی،  راستے بند ہونے سے ججز نئی تاریخیں ڈال کر چیمبروں میں چلے گئے، وکلاء کی بھی عدم حاضری رہی، بند راستوں کے باعث کسی کی غیر حاضری نہیں لگائی گئی،  ضلع راولپنڈی کی 82 عدالتوں میں آج مجموعی 9284 کیسز زیر سماعت تھے۔

سرکاری پرائیویٹ دفاتر میں بھی حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جب کہ راستوں کی مکمل بندش سے ایمبولینسیں بھی اسپتالوں تک محدود ہیں۔

مری چوک سے فیض آباد تک  راستے بند  ہیں، ٹی ایل پی کی کوئی ریلی شہر و کینٹ میں موجود نہیں، فیض آباد پر اسلام آباد اور دیگر شہروں کے رابطے منقطع ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر شیلنگ دوبارہ شروع ہوگئی، تحریک لبیک کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑی چھین لی،  شاہدرہ پل پر ٹی ایل پی کارکنوں نے قبضہ کیا، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی جب کہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

مظاہرین نے پولیس اہلکار کو پکڑ لیا درگت بنادی، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائی رہی ہیں۔

شاہدرہ میدان جنگ بن گیا، شدید شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی آواز سے علاقہ مکین پریشان 
ہوگئے اور ہر طرف خوف کے سائے منڈلانے لگے، تحریک لبیک کے کارکنوں نے پولیس کو پیچھے دکھیل دیا، کارکنوں کا قافلہ شاہدرہ کراس کرنے لگا، شدید شیلنگ کے بعد پولیس اچانک پیچھے چلی گئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحریک لبیک کے پولیس کی نے پولیس

پڑھیں:

تحریک لبیک کے احتجاج سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) تیسرے روز بھی جاری احتجاج کے باعث ضرواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں بند ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک کے احتجاج سے اسلام آباد میں زندگی مفلوج، باپ بیمار بچی کو اٹھائے بھاگتا رہا، ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کی وجہ سے متعدد مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں، جس سے عام لوگ اور ٹریفک شدید متاثر ہو رہی ہے۔

ٹرانسپورٹ اور مارکیٹیں متاثر

احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس اور لوکل ٹرانسپورٹ بند ہیں، جس سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔

TLP k Labbaiki dehshatgard raston pe kunday laga kar bijli chori kar rahay hyn pic.twitter.com/CsAJbXRZN2

— I b r a h e e m  (@Ibraheeeeem92) October 11, 2025

مارکیٹیں بھی بند ہیں جبکہ ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ مکمل طور پر بند ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے۔

ایئرپورٹ اور انٹرنیٹ سروس متاثر

ائیرپورٹ جانے والے راستے کنٹینرز کی وجہ سے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، جس سے طلبہ اور والدین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

شہریوں کی پریشانی اور ہنگامی صورت حال

احتجاج کے دوران شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ کئی مقامات پر ایمبولینسیں پھنس گئیں اور مریضوں کو وقت پر اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا۔

پھر کہتے ہین ہم تو معصوم تھے، پولیس نے ظلم کیا، جبکہ منصوبے کے تحت اینٹوں کی ٹرالیاں مرکز پہنچائ گئیں تاکہ یہ ڈنڈا بردار مجاہد پولیس پر پتھراؤ کر سکیں!#TLP #TLPProtest #saadrizvi pic.twitter.com/I2n434p89G

— Rational Dialogue (@rationaldialgue) October 10, 2025

ایک بچے کی والدہ بے بس ہو کر رو رو کر دہائی دیتی رہیں، جبکہ ایک ضعیف مریض کو ایمبولینس میں ہی ڈرپ لگا کر حالت بہتر رکھنے کی کوشش کی گئی۔

اس صورتحال کے سبب عوامی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے اور شہری حکومت سے احتجاج کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے فوری حل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد تحریک لبیک ٹی ایل پی جڑواں شہر راولپنڈی

متعلقہ مضامین

  • لاہور، ٹی ایل پی کے گرفتار 100 سے زائد کارکنوں کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
  • تحریک لبیک کے احتجاج سے متعلق کراچی پولیس کا ردعمل سامنے آگیا
  • ٹی ایل پی مارچ کیخلاف پولیس آپریشن مکمل، مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید
  • پولیس کیساتھ پھر تصادم، ایس ایچ او جاں بحق، ٹی ایل پی کے رہنما کو بھی گولی لگ گئی
  • تحریک لبیک کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان
  • ٹی ایل پی کارکنوں کا مریدکے و سادھوکے میں دھرنا، مرکزی شاہراہیں کھل گئیں
  • تحریک لبیک احتجاج ، شہروں میں زندگی مفلوج، 77کارکن گرفتار
  • تحریک لبیک کے احتجاج سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا
  • ٹی ایل پی کارکنان کا پولیس وین پر قبضہ، سرکاری بس پر حملہ