راولپنڈی: مزدور کو کام کے بہانے ساتھ لے جاکر گردہ نکالے جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
راولپنڈی میں کام کے بہانے ساتھ لے کر مزدور کا گردہ نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعہ تھانہ چکلالہ راولپنڈی کی حدود میں دو سال قبل پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ مزدور زین علی کی درخواست پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں جمشید عرف ببلی، عرفان، امین،نامعلوم ڈاکٹر، لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان مزدور کو کام کے بہانے گاڑی میں ساتھ لے گئے، جہاں اسے جوس پلا کر بے ہوش کیا گیا اور آپریشن کے ذریعے بائیں جانب سے گردہ نکال لیا گیا۔ زین علی کے مطابق پانچ روز بعد ہوش آیا تو وہ امین کے گھر موجود تھا، جس نے دوا لینے کا کہتے ہوئے بتایا کہ کام کے دوران گرنے کی وجہ سے مجھے پیٹ میں بائیں جانب درد ہے۔
بعدازاں والدین کو بلایا گیا جو اسے لاہور لے گئے۔لاہور میں ڈاکٹر نے معائنے کے دوران بتایا کہ اس کا گردہ نکال لیا گیا ہے۔ متاثرہ مزدور کے مطابق مکمل علاج کروانے کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔
عدالتی حکم پرطبی معائنہ بینظیر بھٹو اسپتال میں کروایا گیا، جہاں رپورٹ میں گردہ نکالے جانے کی تصدیق ہوئی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور: گھڑی قمر دین میں دھماکے کا مقدمہ درج
— فائل فوٹوخیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کرلیا۔
تھانہ بماڑی کی حدود رنگ روڈ گڑھی قمر دین پر ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ روڈ پر گھڑی قمر دین میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے، پولیس گاڑی پر قمر دین گڑھی چوک میں ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دھماکے سے گاڑی میں سوار 4 پولیس اہلکار اور 4 شہری زخمی ہوئے۔