راولپنڈی سے رواں سال 3 ہزار افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
راولپنڈی پولیس نے رواں سال 3 ہزار افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا ٹاسک مکمل کرلیا۔
ذرائع پنڈی پولیس کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افغان شہریوں میں 1 ہزار 6 سو مرد، ساڑھے 5 سو خواتین اور 8سو 25بچے بھی شامل ہیں۔
ستمبر میں پولیس نے 2 سو 19 افغان شہریوں کو پکڑ کر ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا، ہولڈنگ کیمپ منتقل کئے گئے افغان شہریوں میں سے 44 ڈی ورٹ کردیئے گئے جب کہ 173 افغان شہریوں کو آج کابل ڈیپورٹ کئے جانے کا امکان ہے۔
پولیس نے چونترہ سے45، صدر بیرونی سے73، گوجر خان سے 22 افغان شہریوں کو پکڑ کر ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا۔ صدر واہ پولیس نے 12 افغانی پکڑے جب کہ دھمیال اور مندرہ سے دس دس افغان شہری گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹر منتقل کئے گئے۔
ٹیکسلا سے 8، جاتلی اور بنی سے سات سات، پیرودہائی اور نصیر آباد سے چھے چھے افغان شہری ہولڈنگ سینٹر منتقل کیے گئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغان شہریوں کو پولیس نے
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔یکم اکتوبر 2025 سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔اس جدید نظام کے تحت شہر بھر میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خودکار نگرانی کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں تصویری یا ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان جاری ہوگا۔شہریوں کو شفاف، منصفانہ اور مؤثر قانون نافذ کرنے کا ایک نیا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ آگاہی مہم کے دوران شہر کے مختلف اہم مقامات، بالخصوص ٹریفک سگنلز پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔رضاکار، لیڈی کانسٹیبلز اور تعلیمی اداروں کے طلباء ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی، روڈ سیفٹی اور نظام میں شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام کراچی شہر کو زیادہ محفوظ، منظم اور قانون پسند بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آپ کے سفر میں ہمسفر، کراچی ٹریفک پولیس۔