اسلام آباد:

وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے جس میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں۔

امدادی سامان 40 فٹ کنٹینر والے 5 ٹرکوں کے ذریعے طور خم بارڈر کے راستے افغانستان پہنچایا گیا۔ سامان 3 ستمبر کو اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے وئیر ہاؤس سے روانہ ہوا جبکہ چار ستمبر کو طور خم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

 سامان حوالگی کی تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر امیر مقام پاکستان کے قونصل جنرل پاکستان جلال آباد قونصلیٹ شفقت اللہ اور افغانستان کے کونسل جنرل پشاور قونصلیٹ حافظ محب اللہ شاکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

این ڈی ایم اے کے افسران سمیت افغان حکومت کے نمائندگان اور پاکستان میں افغانستان ایمبیسی کے عہدے داران نے بھی شرکت کی۔ افغان سفارت خانہ نے بھی بروقت امدادی سامان کی ترسیل پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 31 اگست 2025ء کی رات آئے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 1400 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا

اسلام آباد:

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔

وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ  پاکستان افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتا ہے، استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔

Pakistan rejects deliberate twisting of facts attributed to Afghan spokesperson regarding Istanbul talks.
Pakistan had demanded that terrorists in Afghanistan posing a threat to Pakistan be controlled or arrested.
When the Afghan side said that they were Pakistani nationals, pic.twitter.com/m8fvr29HXK

— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) November 1, 2025

وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہوتی ہے، پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے
  • خطے کے استحکام کا سوال
  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • پاکستان نے ترجمان افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • پاکستان نے افغان طالبان ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کرمسترد کردیا
  • پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات
  • پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا
  • افغان طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کا مؤقف لکھ کر مان لیا گیا ہے، طلال چوہدری
  • پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات