کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین میں ایمرجنسی امدادی سامان کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین میں ایمرجنسی امدادی سامان کی تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد۔
کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ امداد سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، دیر بالا، دیر پائیں، صوابی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف نے 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجزمختص کیے ہیں۔ ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، پانی کے کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔ ہر فوڈ پیکج، جس کا وزن 95 کلوگرام ہے، میں آٹا، چینی، دالیں اور خوردنی تیل شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
امدادی سامان کی تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا اور کنگ سلمان ریلیف کے نفاذی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے شفاف اور بروقت کی جا رہی ہے۔
یہ اقدام مملکت سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان ریلیف کے ذریعے پاکستان کے عوام کے ساتھ ہر مشکل وقت میں انسانی ہمدردی اور عملی تعاون کے عزم کی تجدید ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات؛ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون اہم موضوعات شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات؛ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون اہم موضوعات پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نے کیس خارج کردیا ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی شروع کر دی کون کون سی سیاسی شخصیات کس شوگر مل میں حصے دار ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر دریائے راوی کے کنارے غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت ،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027تک آرمی چیف رہیں گے، رانا ثنا اللہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امدادی سامان کی تقسیم کنگ سلمان ریلیف خیبر پختونخوا
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔